کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل(ایس)کے کارکنوں نےگورنر کے رول پر احتجاج کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2019, 5:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12جولائی(ایس او نیوز)کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس اور جنتا دل(ایس)کے کارکنان نے گورنر وجو بھائی والا کے مبینہ ’تفرقہ پیدا کرنے والے رویہ ‘ کی مخالفت میں بدھ کو مظاہرہ کرکے ان کے تئیں اپنے غصہ کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے اتحادی حکومت پچھلے ایک ہفتے سے سنگین بحران سے گزررہی ہے۔دونوں برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے استحادی حکومت ایک ہفتے سے شدید خطرے سے گزر رہی ہے۔

دونوں برسراقتدار پارٹی کے رکن اسمبلی پارٹی کے پرچموں کے ساتھ گورنر کےخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔جبکہ پولیس اہلکار یہاں واقع راج بھون کی جانب بڑھ رہے مظاہرین کارکنان کو روکنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔

مظاہرین مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی جانب سے ریاست کے وزیر ڈی کے شیوکمار کواس ہوٹل میں جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھی اپنے غصہ کا اظہارکررہے تھے جس میں دونوں پارٹیوں کے 10باغی رکن اسمبلی قیام پذیر ہیں۔

جے ڈی ایس اور کانگریس کارکنان نے سابق وزیراعلی اور ریاستی صدر بی ایس ییدورپا کا پتلا جلاکر ان کے خلاف بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو۔بنگلوروٹریک پرچٹان توڑنے کا کام مسلسل جاری۔ دن کے وقت چلنے والی ریل گاڑیاں 24جولائی تک کے لئے منسوخ

انی بندا کے قریب سبرامنیا سکلیشپور ریلوے ٹریک پر ایک بڑی چٹان لڑھکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس حادثے کو روکنے کے لئے پہاڑی تودے کو دھماکے سے توڑنے کاکام پچھلے دو تین دن سے جاری ہے جس کے لئے ہیٹاچی مشین کے کامپریسر اور بارود کا استعمال کیا جارہا ہے۔ لیکن تیز برسات کی وجہ سے دن ...

کرناٹک: بی ایس پی ارکان اسمبلی کمارسوامی کے حق میں ووٹ کریں گے:مایاوتی

کرناٹک میں کانگریس اورجے ڈی ایس کی مخلوط حکومت رہے گی یا جائے گی اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا ۔ برسر اقتدار اتحاد کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی ٹوڑنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس بیچ بی ایس پی سپریموں نے کہا ہے کہ اس کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کمارسوامی حکومت کے حق میں ہی ووٹ ڈالیں گے ۔ یہ ...

مخلوط حکومت کی بقا کا سسپنس برقرار آج بھی اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ووٹنگ کا امکان،باغیوں کو واپس لانے کیلئے سدارامیا کو وزیر اعلیٰ بنانے کی پیش کش

ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کوبچانے کے لئے اتحادی جماعتوں کے قائدین کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف اپوزیشن بی جے پی اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح پیر کے روزتحریک اعتماد پر اسمبلی میں ووٹنگ ہو جائے لیکن خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں