اگر آپ عزت دار ماہی گیر ہیں تو آننت کمار ہیگڈے کو ہرگز ووٹ نہ دیں؛ بھٹکل میں ماہی گیروں سے پرمود مدھوراج کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2019, 10:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/اپریل (ایس او نیوز) اگر آپ عزت دار ماہی گیر ہیں تو  آپ کو چاہئے کہ  ماہی گیروں کی پرواہ نہ کرنے والے بی جے پی اُمیدوار آننت کمار ہیگڈے  کو ہرگز ووٹ  نہ دیں۔ ملپے سے نکلی سات ماہی گیروں پر مشتمل بوٹ لاپتہ ہوکر  پانچ ماہ ہوچکے ہیں مگر مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کو ماہی گیروں کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ یہ بات  ماہی گیرلیڈر اور سابق ماہی گیر وزیر  پرمود مدھوراج نے کہی۔ وہ یہاں بھٹکل میں کانگریس۔جے ڈی ایس مشترکہ اُمیدوار آنند اسنوٹیکر  کے حق میں  انتخابی پرچار چلانے  پہنچے تھے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرمود مدھوراج نے بتایا کہ  ہیگڈے کو  اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہے کہ   لاپتہ ماہی گیروں کا پتہ لگائیں،اتنا ہی نہیں افسوس اس بات کا بھی ہے کہ موصوف وزیر نے ابھی تک اُترکنڑا کے  اُن ماہی گیروں کے گھروالوں سے جاکر بھی  ملاقات تک نہیں کی ہے حالانکہ لاپتہ ہونے والوں میں پانچ ماہی گیروں کا تعلق ضلع اُترکنڑا سے ہے۔ ایسے حالات میں ہیگڈے مودی کا نام لے کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

ملپے سے لاپتہ ہونے والی بوٹ کے تعلق سے پرمود مدھوراج نے شک ظاہر کیا کہ  نیوی کی بوٹ نے ہی  لاپتہ ہونے والی ماہی گیروں کی بوٹ کو ٹکر دی ہے،  انہوں نے کہا "میرے خیال میں یہ ہِٹ اینڈ رن کا معاملہ ہے، مگر یہ بات وزیردفاع کے علم میں لانے کے باوجود  مرکزی حکومت اس پورے معاملے کو چھپانے میں لگی ہوئی ہے اور یہی حال ہے کہ ضلع کے رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے لاپتہ ماہی گیروں کا پتہ لگانے میں دلچسپی نہیں دکھارہے ہیں"۔ پرمود  مدھوراج نے سوال کیا کہ  ایسے لیڈر کو  کیسے  ووٹ دے سکتے ہیں، عوام کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کو  اس بار سبق سکھائیں۔

آننت کمار ہیگڈے پر مسلسل وار کرتے ہوئے پرمود مدھوراج نے کہا کہ ہیگڈے خود کہتے ہیں  کہ وہ عوام کی سیوا کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ وہ صرف سیاست کرنے کے لئے آئے ہیں۔ پرمود مدھوراج نے خیال ظاہر کیا کہ ایسے رکن پارلیمان سے ایک گرام پنچایت ممبر بہتر ہے۔

سابق وزیر برائے مچھلی پالن پرمود مدھوراج جو اس وقت  اُڈپی۔چکمنگلور سے کانگریس۔جے  ڈی ایس کے مشترکہ اُمیدوار ہیں نے  اخبارنویسوں کو بتایا کہ  ماہی گیروں کو  مرکزی حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی سہولت نہیں ہے، صرف ریاستی سرکار کی طرف سے ہی ماہی گیروں کے ڈیزل میں سبسیڈی دی جارہی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے  چھوٹی کشتیوں کے لئے  مٹی کا تیل  دینے کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔

پرمود مدھوراج نے مزید بتایا کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر آننت کمار ہیگڈے  ہوناور کے پریش میستا کی موت کو لے کر  پورے ساحلی کرناٹکا میں گھوم گھوم کر ووٹ مانگ رہے تھے ، جب یہ معاملہ سی بی آئی کے حوالے کیا گیا تو اب پارلیمانی انتخابات کے موقع پر  مودی کا نام لے کر ہیگڈے  لوگوں کے پاس  ووٹ مانگ رہے ہیں۔  اب پریش میستا کا معاملہ  ان کی زبان پر بھی نہیں آرہا ہے، اسی طرح اب شری رام کا نام بھی ان کی زبان پر نہیں آرہا ہے۔ پرمود مدھوراج کے مطابق   ہر انتخابات کے موقع پر ہیگڈے کسی نے کسی  کا نام لے کر اور نیا نیا بھس بدل کر عوام کے سامنے آتے ہیں۔

سابق بھٹکل ایم ایل اے منکال وئیدیا، بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ایف کے موگیر، نارائن بی نائک، پُنڈلک ہیبلے، ویٹھل نائک، ٹی ڈی نائک، ستیش اچاریہ، ناگیش دیوڑیگا، سچن نائک سمیت کافی دیگر لوگ اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔