پہلے مرحلے میں کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کو 10سیٹوں پرکامیابی ضرور ملے گی: سدارامیا
میسورو،20؍اپریل (ایس او نیوز) ریاست میں پہلے مرحلے میں ہورہے 14حلقوں کے انتخابات میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کوکم سے کم 10سیٹیوں پر کامیابی ضرور ملے گی ، یہ بات سابق وزیراعلیٰ سدارامیانے کہی۔ انہوں نے یہاں تعلقہ کے سدارامنا بنڈی دیہات کے ایک پولنگ بوتھ میں اپنے فرزند رکن اسمبلی یتیندرا کے ساتھ ووٹ دینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کی ریاست کے 14حلقوں میں پہلے مرحلے میں آج پولنگ ہورہی ہے۔شدت کی دھوپ ہونے کے باوجود عوام ووٹنگ کی کارروائی میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں ، سدارامناہنڈی میں ہمیشہ پولنگ کی رفتار دھیمی ہی رہی ہے اور 80تا90فیصد پولنگ ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سدارامنا ہنڈی میں واقع مندرمیں خصوصی پوجاکی ہے اورریاست کی خوشحالی اور بارش کے لئے پرارتھنا کی ہے۔