مہنگائی کے خلاف سوشل میڈیا کے دریعہ کانگریس کا احتجاج 

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 10:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29 / جون (آئی این ایس انڈیا) آج کانگریس ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔

کانگریس کے کارکن دہلی سے کیرالہ تک ہر جگہ احتجاج کے نئے طریقے آزما رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن اور کورونا کے خوف سوشل میڈیا پر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ10 دنوں میں ڈیزل 11 روپے اور پٹرول 9 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

کانگریس ذرائع کے مطابق اس مظاہرے کے لئے گذشتہ 4 روز سے تیاریاں جاری تھیں۔ اسے تین دن تک چھوٹی سطح پر چلایا گیا اور 29 جون کو بیک وقت زمین پر اترا۔ آج صبح 5 بجے سے کانگریس نے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ حامیوں کو متحرک کرکے احتجاج شروع کیا۔کانگریس کی تمام تنظیموں اور عہدیداروں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کا گھیراؤ کریں۔ اس کے لئے کانگریس کے سائبر سیل نے خصوصی مواد بھی تیار کیا ہے۔ اس میں بی جے پی قائدین کے پرانے بیانات، بی جے پی کی حمایت کرنے والے فلمی ستاروں کے بیانات، کارٹونز، ویڈیوز اور ڈیٹا شائع کرکے احتجاج کیا جارہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے غریب آدمی سے ہر طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے ہر طبقے کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...