کانگریس نے تمام طبقات کا ہمیشہ خیال رکھا ہے، آگے بھی رکھے گی: اکھلیش سنگھ

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2020, 11:25 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 26؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بہار کانگریس کمیٹی برائے انتخابی تشہیر کے سربراہ اور رکنِ راجیہ سبھا اکھلیش سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ کانگریس نے نہ تو کبھی ذاتیات پر مبنی سیاست کی ہے اور نہ ہی آگے کبھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندگان کا شروع سے خیال رکھتی چلی آ رہے ہے اور آگے بھی ایسا ہی کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی کانگریس نے داروغہ پرساد رائے کو بہار کا وزیر اعلیٰ مقرر کر کے پسماندگان کی عزت افزائی کی، اسی طرح رام شرن پرساد سنگھ کو ریاستی کانگریس کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ذات پات کی سیاست کرتے ہیں وہی کانگریس پر یہ الزام عائد کر رہے ہیں۔

اکھلیش سنگھ نے کہا، ’’رام جے پال سنگھ کو کانگریس نے بہار کا نائب وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا کام کیا تھا جبکہ بدھ دیو سنگھ، رام لکھن سنگھ یادو، ڈاکٹر رام راج سنگھ اور لال سنگھ تیاگی کو بھی پارٹی نے کافی عزت بخشی۔‘‘ مخالفین پر اشاروں میں نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا، ’’جن لوگوں کو تاریخ کا علم نہیں ہے، نیز انہیں اپنے سینئروں کو مثالی مان کر سیاست سیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھولا پاسوان شاستری جیسے نام بھی کانگریس پارٹی میں ہی تھے۔

اکھلیش سنگھ نے دعوی کیا کہ کانگریس نے کبھی ذات پات کی سیاست نہیں کی ہے، کانگریس ہمیشہ سماجی انصاف کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ریزرویشن کی بات کر رہے ہیں وہ یہ نہ بھولیں کہ ریزرویشن بھی کانگریس ہی کی دین ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما نے کہا کہ آنے والے انتخابابات میں بھی کانگریس پارٹی اپنی روایت کے مطابق اعلیٰ ذات، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور ای بی سی کا اعزاز کرے گی۔ کانگریس کے سنیئر لیڈر نے کہا، ’’کانگریس کی قیادت ہر معاملہ پر سنجیدہ ہے اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ ہم مانتے ہیں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ان کا سدھار ہم نے کیا ہے اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...