بریکنگ نیوز

کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف جاری کی 'چارج شیٹ'، 26 جنوری سے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم ہوگی شروع

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2023, 9:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍جنوری (ایس او نیوز؍ ایجنسی) بھارت جوڑو یاترا اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور اس وقت کشمیر کے علاقوں سے ہو کر گزر رہی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹریوں جے رام رمیش اور وینوگوپال نے کانگریس پارٹی کی طرف سے شروع کی جا رہی نئی مہم کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ اس مہم کا نام 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ 26 جنوری سے کانگریس پارٹی کی طرف سے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم 26 مارچ تک دو ماہ کے لئے جاری رہے گی۔ اس کے لیے لوگو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہاتھ جوڑو مہم ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا دوسرا مرحلہ ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو مہم میں نظریات کی بنیاد پر مسائل اٹھائے ہیں اور اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم میں ہمارا ہدف مودی حکومت کی ناکامیوں پر رہے گا اور یہ مہم 100 فیصد سیاسی ہے۔’’

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم' 26 جنوری سے شروع ہوگی۔ یہ مہم گھر گھر بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’آج ہم نے مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے۔ راہل گاندھی کے خط کے ساتھ بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کی چارج شیٹ ہر گھر میں تقسیم کی جائے گی۔ اس مہم کے دوران پارٹی عوام سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔‘‘

وینوگوپال نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد کانگریس کارکنوں میں نئی ​​توانائی پیدا کرنا بھی ہوگا، جس کے تحت کانگریس کارکن ملک کے 6 لاکھ گاؤں اور 2.5 لاکھ گرام پنچایتوں میں گھر گھر جا کر کروڑوں ووٹروں سے جڑیں گے اور یہاں وہ راہل گاندھی کا خط عوام کے حوالے کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھرسے ماں اور  اس کے دوبچوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد : بیوی ، بیٹا اور بیٹی ہلاک

ریاست تمل ناڈو کے کُنّم کولم کے پنّیتا ڈمنلی میں ماں اور اس کے دو بچوں کی  گھر میں نعشیں پائی گئیں ۔ صبح سویرے  نعشیں جلی ہوئی  حالت میں پتہ چلیں۔ مہلوکین کی شناخت حارث کی بیوی شفینہ ، تین سالہ اجوہ اور ڈیڑھ سالہ امن کے طورپر کی گئی ہے۔ واقعے کے وقت گھر میں صرف حارث کی ماں ہونے کی ...

دہلی میں بی بی سی دفتر کے سامنے ہندو سینا کا احتجاج

ہندوسینا کارکنوں نے نئی دہلی میں کستورباگاندھی مارگ پر واقع بی بی سی دفتر کے سامنے پلے کارڈس رکھے۔ وہ 2002ء کے گجرات فسادات پر بی بی سی سیریز کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔بی بی سی کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے۔

بینک ملازمین کی 30 اور 31 جنوری کی ہڑتال ملتوی

 یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 30 اور31 جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا کا بی جے پی پر حملہ، کہا؛ ملک میں نہ نفرت چلے گی نہ تقسیم

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دل  کے چور کو دیکھیں، تب انہیں پتہ چلے گا کہ ملک میں نفرت کون پھیلا رہا ہے اور  ملک کو تقسیم کون کر رہا ہے۔

بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری پڑاؤ پر،پلوامہ پہنچ گئی

بھارت جوڑو یاترا  جو کشمیر میں اپنے آخری پڑائو میں پلوامہ پہنچ گئی ہے سنیچر کو دوبارہ شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے  یاترا کا آغاز کیا۔ اس دوران پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی  اور پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل  ہوئیں۔ یاترا کے دوران راہل ...