یوپی انتخابات 2022؛ کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ اختتام پذیر، تقریبا 50 نشستوں پر امیدوارطے؛ کانگریس کا لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور اسکوٹیز دینے کا اعلان
لکھنو، 23 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرنے کیلئے پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ تقریبا 50 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر مہر لگا دی گئی ہے۔
بتادیں کہ اگلے سال یوپی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور کانگریس اس الیکشن کے ذریعے ریاست میں اپنا کھویا ہوا سیاسی میدان حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا یوپی کے اقتدار پر قبضہ کرنے کیلئے بھرپور مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دینے کے ساتھ ہی انہوں نے آج یعنی ہفتہ سے پرتگیا یاترا بھی شروع کی ہے۔
کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش امور کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو کانگریس کے بارہ بنکی کے ہرکھ بلاک سے کسانوں کا پورا قرض معاف کرنے اور 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے لیے کانگریس کے تین وعدوں کودہرایا۔ حکومت نے وعدہ دہرایا کہ کانگریس کی تین عہد یاترا کا اہتمام 23 اکتوبر سے یکم نومبر بارہ بنکی سے بندیل کھنڈ، سہارنپور سے متھرا اور وارانسی سے رائے بریلی تک ’ہم وچن نبھائیں گے‘ کے نعرے کے ساتھ کیا گیا ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے اگلے سال کے شروع میں اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنے وعدوں کے ذریعے خواتین، کسانوں، بے روزگاروں، کانٹریکٹ ورکرز اور کورونا سے مالی طور پر تباہ شدہ خاندانوں کے لیے کئی اہم اعلانات کئے۔ پریانکا نے بارہ بنکی میں اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس انتخابات کے دوران خواتین کو ٹکٹوں میں 40 فیصد حصہ دے گی اور لڑکیوں کو سمارٹ فون اور اسکوٹیز دے گی۔