کانگریس کی کرناٹک یونٹ تحلیل، صدر اور کارگزار صدر کو رکھا گیا برقرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 10:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19 جون(ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا الیکشن میں کرناٹک میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کانگریس نے بدھ کو پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کو تحلیل کردیا۔ حالانکہ صدراورکارگزارصدر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے اورصدراورکارگزارصدرکو برقرار رکھا گیا ہے۔

کانگریس نے اس قدم کی وجہ نہیں بتائی ہے، لیکن اسے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی خراب کارکردگی سے جوڑکردیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد میں ہونے کے باوجود کانگریس کرناٹک میں صرف ایک سیٹ جیت پائی ہے۔ دراصل کرناٹک میں حال کے دنوں میں تیزی سے الٹ پھیردیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سے قبل کانگریس لیڈراوررکن اسمبلی آرروشن بیگ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔

لوک سبھا الیکشن 2019 میں کانگریس کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شکست کے بعد روشن بیگ نے اپنی ہی پارٹی پرسوالیہ نشان کھڑے کردیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران کانگریس نے مسلمانوں کوووٹ بینک کے طورپراستعمال کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دل میں خوف پیدا کیا گیا اوراس خوف کی وجہ سے مسلمان ایک خاص نظریے پرکام کرتے ہیں۔

اس سے قبل روشن بیگ نے وینوگوپال کومسخرہ اورسدا رامیا کومتکبرقراردیا تھا۔ جس پرانہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی تھی۔ تاہم روشن بیگ نے وجہ بتاونوٹس کونظرانداز کرتے ہوئے اس کاجواب نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کانگریس کے لیڈران اپنی نکتہ چینی تیزکرتے ہوئے دیگر لیڈران کوبھی نشانہ بنا رہے تھے۔ روشن بیگ نے صدرپردیش کانگریس دنیش گنڈوراؤکو بھی فلاپ ہیروقراردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔