کانگریس نے کیامنگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو ’کوٹی چینیّا‘ سے موسوم کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2020, 10:49 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،20؍نومبر (ایس او نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو ’آدانی گروپ‘ کی تحویل میں دئے جانے کے بعد کانگریس نے اپنا سابقہ مطالبہ دہرایا ہے کہ اس ایئر پورٹ کو تُلو  ناڈوکے  جڑواںمشہور افسانوی کردار ’کوٹی چینّیا‘ سے موسوم کیا جائے۔

جمعہ کو مینگلور میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے دکشن کنڑا ضلع کانگریس صدر ہریش کمار نے زور دیا کہ کانگریس مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ کا نام کوٹی چنیا کرنے کے اپنے سابقہ مطالبے پر ڈٹی رہے گی، انہوں نے بتایا کہ چار سال پہلے مالاوور گرام پنچایت میں ائرپورٹ کا نام کوٹی چنیا کرانے کا فیصلہ لیا گیا تھا ،  بعد میں یہ معاملہ  ضلع پنچایت  میں بھی چلا گیا تھا، جس کی جانکاری ریاستی حکومت کو دی گئی تھی، لیکن مارچ کے سیشن میں جب میں نے اس تعلق سے سوال اُٹھایا تو جواب دیا گیا کہ ایسی کوئی تجویز پیش نہیں ہوئی ہے۔

اس سے پہلے بھی کانگریس نے دو مرتبہ منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام ’کوٹی ‘ اور ’چینّیا‘ سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے لئے مہم چلائی تھی۔ اب آدانی گروپ کے ہاتھوں میں جانےکے بعد عوام کی زبان پر ’آدانی ایئر پورٹ ‘ عام ہوجانے کی گنجائش پائی جاتی ہے اس لئے کانگریس نے اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے نام کی  تبدیلی کے لئے تیسرے مرحلے  کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔اپنے مطالبے کی حمایت میں کانگریس نے  منگلوروسرکیوٹ ہاؤس سے بجپے کے  کنجارو کے پاس ایئر پورٹ کے داخلی راستے کی گیٹ تک ایک مشعل بردار ریالی نکالی  جسے ضلع یوتھ کانگریس لیڈر متھن رائے نے ہری جھنڈی دکھائی۔سابق وزیر ابھئے چندرا جین نے ریالی کی قیادت کی۔ سابق وزیر رماناتھ رائے، کانگریس کی ڈسٹرکٹ مہیلا  صدر  شالیت پنٹو،  شکنتلا شٹی،  کارپوریٹر نوین ڈیسوز اور دیگر کئی لیڈران موجود تھے۔

ائرپورٹ کا نام  کوٹی چنیا سے موسوم کرنے اب کانگریس دیگر سماجی تنظیموں کو ساتھ لے کر عنقریب غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...