لوک سبھا میں کانگریس کا مطالبہ،ابھینندن کی مونچھوں کو ’قومی مونچھیں‘قراردے مودی حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2019, 9:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24 جون (ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کے دوران ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ایک منفرد مانگ رکھی ہے۔بالاکوٹ ایئراسٹرائک کے بعد پاکستان میں گھس کر ان کے طیارے کو گرانے والے فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو انہوں نے انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اتنا ہی نہیں کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ ابھینندن کی مونچھوں کو ’قومی مونچھیں‘ قرار دینا چاہئے۔لوک سبھا میں کانگریس ایوان کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا۔اس دوران جب وہ وملکی سیاست پر بولے تو انہوں نے ایئراسٹرائک کا بھی ذکر کیا۔ادھیر رنجن نے کہا کہ بالاکوٹ میں جو فضائیہ نے ائیراسٹرائک کی، کانگریس پارٹی اس کی حمایت کرتی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ رکھا کہ ونگ کمانڈر کو ایوارڈ سے نوازا جانا چاہئے اور ان کی مونچھوں کو قومی مونچھیں قرار دینا چاہئے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے نوجوان اس حوصلہ افزاء ہوں۔ادیر رنجن چودھری کی اس مانگ پر لوک سبھا میں جم کر تالیاں بجی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...