آئندہ لوک سبھا انتخاب کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا اعلان، بہار کی تمام 40 سیٹوں پر تنہا انتخاب لڑے گی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2021, 11:01 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بہار میں اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخاب کے مابین راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن سے ناراض حلیف کانگریس نے آج واضح کر دیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب پارٹی سبھی سیٹوں پر تنہا لڑے گی ۔ کانگریس کے بہار معاملوں کے انچارج بھکت چرن داس نے جمعہ کو دہلی سے یہاں پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اب آرجے ڈی کے ساتھ کبھی کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

بھکت چرن داس نے مہاگٹھ بندھن ٹوٹنے کا ٹھیکرا اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر پھوڑتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں کانگریس اپنی طاقت پر سبھی 40 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آر جے ڈی نے مہاگٹھ بندھن دھرم پر عمل نہیں کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے ہو رہے ضمنی انتخاب میں سبھی لیڈر اب بہار پہنچ چکے ہیں اور پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی تشہیر میں مصروف ہوگئے ہیں۔ کانگریس کے سنیئر لیڈر ہاردک پٹیل، کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کے بہار دورے سے پرجوش بھکت چرن داس نے آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ اور ترجمان منوج جھا کے ذریعہ کانگریس کو سنگھی بتائے جانے پر کہا کہ انہوں نے کیا کہا ہے وہ نہیں جانتے، لیکن ہماری جانب سے گٹھ بندھن نہیں توڑا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔