چندریان -2  کا کامیاب تجربہ ملک کے لئے خوشگوار لمحہ: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2019, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے ملک کے دوسرے قمری مشن چندریان -2 کے کامیاب آغاز پر متعلقہ سائنسدانوں اور منصوبہ سے وابستہ لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ وہ فیصلہ کن اور خوش گوار لمحہ ہے،جو بھارت کو عظیم ملک بنا۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجے والا نے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے مشہور ’ٹرسٹ ود ڈیسٹینی‘تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ:’بھارت کے ’ٹرسٹ ود ڈیسٹینی‘ چندریان -2 کے کامیاب آغاز کے ساتھ جاری ہے۔ یہ وہ خوشکوار اور فیصلہ کن لمحہ ہے، جو ہمیں ایک عظیم ملک بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ:’اسرو کے تمام سائنسدانوں اور انجینئرس کو مبارکباد پیش کیا، جنہوں نے 130 کروڑ ہندوستانیوں کے افتخار کے لیے دن رات محنت کی‘۔ واضح رہے کہ چندریان -2 پیر کو شری ہری کوٹہ  واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ طاقتور راکٹ جے ایس ایس وی  مارک 3ایم 1 نے تجربہ کے تقریباً 16 منٹ بعد ’چندریان2 کو زمین کے مدار میں کامیابی سے نصب کردیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...