سنٹرل پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار رضوان ارشد کے حق میں زبردست لہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 10:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍(ایس او نیوز) بنگلور سنٹرل پارلیمانی حلقہ میں اقلیتی طبقات کے علاوہ کمزور طبقات کے ووٹ بڑی تعداد میں ہیں۔ یہاں بسنے والے افراد فرقہ پرست پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور یہاں ایک سیکولر قائد کی تلاش میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے ہر گھر میں کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحادکے امیدوار رضوان ارشد کی پرُزور حمایت دیکھی جا رہی ہے۔ رضوان ارشد کو مسلم افراد کے علاوہ دیگر تمام طبقات میں بھی کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ حلقہ میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کے حق میں چل رہی لہر کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ رضوان ارشد کی جیت کی راہ ہموار ہے۔ ملت کے بزرگ، نوجوان اور خواتین نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ رضوان ارشد ایک سچے خادم قوم و ملت ہیں۔ اس لئے وہ رضوان ارشد کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انہیں اس مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ تاکہ پسماندہ علاقوں میں بسنے والے کمزور طبقات کی ترقی ممکن ہو سکے۔رضوان ارشد نے آج سینئر رکن اسمبلی و سابق وزیر آر روشن بیگ ،ان کے فرزند جواں سال قائد رومان بیگ ،کے پی سی سی جنرل سکریٹری محمد عبیداﷲ شریف ،کارپوریٹران شکیل احمد، گناشیکھر، نیتراوتی کرشنے گوڈا، سماجی کارکن اشتیاق احمد پہلوان ،سابق کارپوریٹر سید شجاع الدین کے ہمراہ شیواجی نگر حلقہ میں آنے والے کئی علاقوں کے گلی کوچوں میں روڈ شو کیا۔ انتخابی مہم کے دوران الحاج روشن بیگ اور رضوان ارشد کاعوام نے پورے جوش و خروش سے استقبال کیا۔ روشن بیگ نے حلقہ کے ووٹران سے گذارش کی ہے کہ وہ حلقہ بنگلور سنٹرل کا مکمل جائزہ لینے کے بعد سوچ سمجھ کر خود فیصلہ لیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست جماعت کے خاتمہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو عام کرنے اور بنگلور سنٹرل حلقہ میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اس مرتبہ رضوان ارشد کو اپنے قیمتی ووٹ سے نوازیں۔ تاکہ ملت کو ترقیاتی کاموں کے ذریعہ دوسروں کیلئے ایک نمونہ کے طور پر پیش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ رضوان ارشد ملت کی ترقی اور عوامی مسائل کو یکسوئی کے ساتھ پورا کریں گے۔ کانگریس امیدوار رضوان ارشد نے کہا کہ اس حلقہ میں مقیم غریب طبقوں کیلئے مرکزی حکومت سے جاری کئے جانے والے تمام اسکیموں اورپراجیکٹوں کو ان تک پہنچاتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود پر وہ خصوصی توجہ دیں گے۔ مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے اور بڑھتی ہوئی اشیاء کی قیمتوں اور مہنگائی نے غریبوں و درمیانی طبقات کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس مرتبہ عوام بی جے پی کو سبق سکھائیگی۔ بنگلور سنٹرل میں انتخابی مہم کے دوران ووٹران جس انداز سے روشن بیگ اور رضوان ارشد کا خیر مقدم کر رہے ہیں اور ساتھ ہی جو حسن و سلوک سے پیش آ رہے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ رضوان ارشد ایک ریکارڈ فرق سے اس مرتبہ کامیابی حاصل کرینگے۔ انتخابی مہم کے دوران کانگریس اور جنتا دل کے لیڈران اور کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔انتخابی مہم کے دوران رسل مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع رہے اور کانگریس امیدوار رضوان ارشد کو اپنے ووٹ کا یقین دلایا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔