بنگلورسنٹرل حلقہ کے کانگریس امیدوار رضوان ارشد کی حمایت میں انتخابی مہم تیز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2019, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورور،14 اپریل (ایس او نیوز) بنگلورسنٹرل پارلیمانی حلقہ میں خلوص وجذبات کا ایک سماں دیکھا جارہا ہے اس حلقہ کے اقلیتوں وکمزور طبقات کے ساتھ ساتھ دیگر سکیولر ووٹران کانگریس، جنتادل (سکیولر) امیدوار رضوان ارشد کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل طورپر ذہن بنالیا ہے ۔ بنگلورسنٹرل حلقہ کے کانگریس امیدوار رضوان ارشد نے آج مہادیوپورہ اسمبلی حلقہ کے نکندی وارڈ سمیت دیگر علاقوں میں روڈ شو کے ذریعہ انہیں اپنا ووٹ دینے کی گزارش کی۔ان کے ہمراہ کانگریس ، جنتادل (سکیولر) کے مقامی لیڈران اورکارکن بڑی تعداد میں شریک تھے۔اس دوران علاقے کے تمام طبقات کی حمایت کے مکمل یقین کے ساتھ تمام کو متحد طورپر حمایت کے لئے بھی گزارش کی۔رضوان ارشد نے ووٹر حضرات سے گزارش کی کہ اپنی سماجی خدمات کو مزید وسیع کرنے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے تحفظ اور ترقی کے لئے عملی جامہ پہنانے کیلئے اس مرتبہ انہیں اپنے ووٹ سے نوازیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس مرتبہ وہ اس حلقہ سے کامیاب ہوں گے تو حقیقی اقتدار عوام کے ہاتھ آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ سے فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھنا اور حلقہ میں امن وامان عالم کرنا اور یہاں مقیم تمام طبقات کے افراد کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا ان کا اہم مقصد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر کانگریس کو ووٹ دیں تو مرکز میں سکیولر پسند قائد راہل گاندھی کی قیادت میں سکیولر حکومت قائم ہوگی ۔جس میں مسلمان خوشحال اور امن وامان کے ساتھ زندگی گزارسکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موقع اور مفاد پرست بی جے پی نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنے کئے گئے وعدوں کو بھلادیا۔ اس کے برعکس کانگریس انتخابی منشور میں جو وعدے کرتی ہے اس کو صد فیصد پورا کردکھائیں گے ۔اس لئے اس مرتبہ کانگریس کو مضبوط کرنے کی گزارش کی ۔رضوان ارشدجہاں بھی اپنا روڈ شو کررہے ہیں ووٹران بھرپور اپنے تائید کا اعلان کررہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ رضوان ارشد بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کریں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...