10؍دسمبر کو ہورہے قانون ساز الیکشن کے لئے کانگریس کی مہم

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2021, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

کولار ، 28؍نومبر (ایس او نیوز) یہاں کے کولار روڈ پر واقع ایس این ریسارٹ میں 10/دسمبر 2021کو منعقد ہونے والے ریاستی قانون ساز کونسل انتخابات کی مہم کا انعقاد کیاگیا۔ اس مہم کا افتتاح مقامی رکن اسمبلی ایس ایس نارائن سوامی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس انتخابات کے لئے ضلع کولار،چکبالاپور کانگریس امیدوار کی حیثیت سے انیل کمارکو ٹکٹ دیاگیا ہے۔ یہ فیصلہ سرینواس پور کے رکن اسمبلی رمیش کمار، کولار کے رکن اسمبلی سرینواس گوڑا مالور کے رکن اسمبلی بچے گوڑا، ملباگل کے سابق رکن اسمبلی کتور منجوناتھ، ایم ایل سی نصیر احمد اور دیگر لیڈرس کی موجودگی میں لایاگیا۔ ضلع کولار کانگریس کے صدر کے چندرا ریڈی آخر تک اس ریس میں شامل تھے۔ چندرا ریڈی کو اس انتخابات میں امیدوار بنانے کے لئے میں نے آخری دن تک کوشش کی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا۔ ہائی کمانڈرنے اس انتخابات کے لئے انیل کمار کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ اور ابھی خبر ملی ہے کہ چندرا ریڈی کانگریس پارٹی چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6/سال پہلے ریاستی قانون ساز کونسل انتخابات میں بھی کولار، چکبالاپور کانگریس امیدوار انیل کمار ہی تھے اور اس وقت انہیں شکست ہوگئی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا کیونکہ دونوں اضلاع کے اسمبلی اراکین سے مل کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اورمجھے یقین ہے اس بار ضرور وہ کامیابی حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر بنگارپیٹ حلقے کے گرام پنچایت کے اراکین اور میونسپل کونسلرس سے مخاطب ہوکر کہاکہ اس بار بی جے پی اور جے ڈی ایس پارٹی دونوں مل کر کانگریس کو ہرانے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے انیل کمار کو یقین دلایا کہ بنگارپیٹ حلقے سے اس انتخابات میں ضرور اکثریت حاصل کریں گے۔ اس موقع پرانیل کمار نے کہاکہ میں گزشتہ20/ سال سے کانگریس پارٹی کی خدمت کرتا آرہا ہوں۔2010میں میں نے ضلع کولار کانگریس کے صدر کی حیثیت سے کام شروع کیا اور 2015میں مجھے ایم ایس آئی ایل چیرمین کا عہدہ بھی حاصل ہوا۔ اور میں نے عہدوں سے مستعفی ہوکر گزشتہ سال قانون ساز کونسل انتخابات میں حصہ لیا۔ لیکن افسوس اس انتخابات میں مجھے شکست ہوگئی۔ اب مجھے یقین ہے کہ اس انتخابات میں آپ سب مل کر میرا ساتھ دیں گے کیونکہ عوام بی جے پی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ خصوصاً ضلع کولارمیں بی جے پی حکومت کی وجہ سے تمام ترقیاتی کام ٹھپ ہوگئے ہیں جب ریاست کے وزیراعلیٰ سدرامیا تھے اس وقت خصوصاً مقامی رکن اسمبلی ایس این نارائن سوامی نے کافی حد تک اس حلقے کے لئے ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ مکمل کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔