الیکٹورال بانڈ منصوبہ ایک سازش ہے: غلام نبی آزاد

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 10:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے بدھ کے روز ’الیکٹورال بانڈ‘ کے معاملے پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس منصوبے کو ایک سازش قرار دیا۔ آزاد نے چندہ دینے والے کا نام ظاہر نہ کرنے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کو نافذ کرنے سے قبل الیکشن کمیشن اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی اعتراض اٹھایا تھا۔

کانگریس رہنما نے کہا، ’’الیکٹورال بانڈ کا اجرا ایک سازش تھی۔ یہ اس وعدے کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے کہ چندہ دینے والے کو اپنی اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنی ہوگی۔ سیاسی جماعتیں بھی چندہ دہندگان کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتیں۔ آر بی آئی نے اس کی مخالفت کی تھی۔ آر بی آئی نے کہا تھا کہ اس سے منی لانڈرنگ کو فروغ ملے گا۔‘‘

آزاد نے کہا، ’’اس منصوبہ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کون فنڈ دیتا ہے۔ چندہ کوئی جعل ساز یہاں تک یہاں تک کہ کوئی گینگسٹر بھی دے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔ کمیشن نے کہا تھا کہ اس سے چندے کی شفافیت ختم ہو جائے گی۔ سیاسی جماعتیں جعلی کمپنیوں کے ذریعے کالے دھن کا استعمال کریں گی۔‘‘

آزاد نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ وقفہ سوالات میں انہوں نے حکومت سے الیکٹورال بانڈ کے حوالہ سے معلومات طلب کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس میں مداخلت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’آج ہم جس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس کا براہ راست تعلق دفتر وزیر اعظم سے ہے۔ بی جے پی حکومت ملک میں 90 فیصد کاروبار صرف چند صنعت کاروں کے ساتھ کر رہی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...