موب لنچنگ اور معاشی بحران پر بھاگوت کے بیان کی کانگریس نے کی تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 1:31 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر پردیش کانگریس نے بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل اور معاشی بحران پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے تبصرہ کے لیے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے ایک بیان میں کہا کہ بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعات کو انجام دینے والے لوگ آر ایس ایس کی سوچ سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔ ساونت نے مزید کہا کہ ’’آر ایس ایس کا لنچنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ کہنا ویسا ہی جھوٹ ہے جیسے یہ کہنا جھوٹ ہے کہ آر ایس ایس ایک کلچرل تنظیم ہے، نسل پرستی کا مخالف ہے، ریزرویشن کا حمایتی ہے اور آئین و ترنگے کی عزت کرتا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’جھوٹ پھیلانا آر ایس ایس فیملی کا نظریہ ہے۔‘‘

غور طلب ہے کہ موہن بھاگوت نے دسہرے کے موقع پر ناگپور سَنگھ کی وجے دشمی ریلی میں کہا تھا کہ ہندوستانی منظرنامے میں لنچنگ لفظ کا استعمال کرنا غلط ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ موب لنچنگ مغربی طریقہ ہے اور ملک و ہندوؤں کو بدنام کرنے کے لیے ہندوستان کے ضمن میں اس کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ بھاگوت نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں معاشی بحران نہیں ہے کیونکہ ملک 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔

آر ایس ایس سربراہ نے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ آر ایس ایس ہندوستان کے ہندو راشٹر ہونے کے اپنے رخ پر قائم ہے اور سبھی ہندوستانی ’ہندو‘ ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آر ایس ایس کی اپنے ملک کی شناخت کے بارے میں، ساتھ ہی ’ہم سب کی اجتماعی شناخت‘ کے بارے میں اور ہمارے ملک کے رویہ کی شناخت کے بارے میں واضح نظریہ ہے۔ وجے دشمی کے موقع پر لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جو ہندوستان کے ہیں، جو ہندوستانی نسل سے ہیں، وہ سبھی تنوع کو قبول کرتے ہوئے، عزت و استقبال کرتے ہوئے آپس میں مل جل کر ملک کے وقار اور لوگوں میں امن قائم کرنے کے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں، وہ سبھی ہندوستانی ہندو ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...