مودی جی! آپ نے تو سالانہ 2 کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا، 8 سال کی 16 کروڑ ملازمتیں کہاں گئیں؟ ملکارجن کھرگے کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2023, 10:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں بے روزگاری کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’مودی جی! سرکاری محکموں میں 30 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ آج آپ جو 71000 تقرری نامے تقسیم کر رہے ہیں وہ صرف 'اونٹ کے منہ میں زیرہ' ہیں! خالی آسامیوں کو پر کرنے کا عمل ہے۔ آپ نے سالانہ 2 کروڑ نئی نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ نوجوانوں کو بتائیں کہ 8 سال کی 16 کروڑ نئی نوکریاں کہاں ہیں؟‘‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمعہ (20 جنوری 2023) کو ملک بھر کے 71000 نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے سونپے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان نوجوانوں کو خطوط سونپے۔ کانگریس صدر اسی پر تبصرہ کر رہے تھے۔

ملکارجن کھرگے نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔ مرکزی حکومت کی موجودہ 10 لاکھ اسامیوں کو پر کرنے کے بارے میں سوچنے میں انہیں آٹھ سال لگ گئے، اب پی ایم روزگار میلے کا انعقاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں 75000 لوگوں کو تقرری نامے دیے تھے۔ اسی طرح گجرات میں 13000 اور جموں و کشمیر میں 3000 لوگوں کو تقرری نامے فراہم کئے گئے۔ آج جب لاکھوں نوجوان نوکریوں کی تلاش میں ہیں، وزیر اعظم چند ہزار کو تقرری کے خطوط تقسیم کر رہے ہیں۔

کانگریس صدر نے اپنے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں ریکارڈ بے روزگاری ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں دیہی بے روزگاری کی اوسط 7.02 فیصد ہے۔ نوجوان سرکاری نوکری کے لیے برسوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ سب بی جے پی کی قوت ارادی میں کوتاہی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بے روزگاری کی صورتحال اتنی سنگین ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت 40 ہزار بھرتیوں کے لیے 35 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اتر پردیش میں چند ہزار عہدوں کے لیے 37 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوان بھی چھوٹی ملازمتوں کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...