کانگریس نے مودی حکومت پر پھر لگایا پبلک پراپرٹی کو فروخت کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2021, 12:22 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکز کی نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن اسکیم پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری و سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے الزام لگایا کہ مودی حکومت عوام کی کمائی سے گزشتہ 60 سالوں میں بنائے گئے پبلک پراپرٹی کو کرائے کے بھاؤ پر فروخت کرنے پر آمادہ ہے۔ ماکن نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سب سے چونکانے والی اور شبہ میں ڈالنے والی بات یہ ہے کہ یہ سبھی کچھ خفیہ طریقے سے طے کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس فیصلہ کا اعلان بھی اچانک کیا گیا جس سے حکومت کی نیت پر شک مزید گہرا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کئی تقریروں کا مرکزی نکتہ انفرااسٹرکچر کا فروغ رہا ہے۔ اس معاملے میں این ڈی اے کا ریکارڈ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے مقابلے خراب رہا ہے۔ سال 2012 سے سال 2017 کے درمیان 12ویں اسکیم کال کے دوران انفرااسٹرکچر کی بنیاد میں سرمایہ کاری کا 36لاکھ کروڑ روپئے کا تخمینہ ہے یہ جی ڈی پی کا 5.8 فیصدی ہے۔ مالی سال 2018 اور 2019 میں یہ تخمینہ دس ہزار کروڑ روپئے پر آگیا اس دوران اوسطاً 7.20 لاکھ کروڑ سالانہ انفراسٹرکچر کی بنیاد سازی پر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ یہ این ڈی اے حکومت میں 5لاکھ کروڑ روپئے پر آگیا ہے۔ اس سے شبہ کو تقویت ملتی ہے اور حکومت کا مقصد انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا نہیں بلکہ کچھ چنندہ کاروباری دوستوں کو ان کے کاروبکار اور تجارت میں یک طرفہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

اجے ماکن نے کہا کہ اس اسکیم کے بارے میں چنندہ کمپنیوں کی مرضی قائم ہوجائے گی۔ حکومت بھلے کہتی رہے گی کہ نگرانی کے سو طرح کی تراکیب ہیں اس کے لئے ریگولیٹر ادارے ہیں لیکن سچ اس کے برخلاف ہے۔ یہ سیمنٹ کے شعبے میں دیکھ سکتے ہیں جہاں پر دو تین کمپنیوں کی اجارہ داری ہے وہی بازار میں قیمت طے کرتے ہیں، حکومت کے تمام ریگولیٹر اتھارٹی اور وزارت ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں اس سے مختلف شعبوں میں قیمت کا تعین اور خفیہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

اس طر ح کے حالات انگلینڈ بینکنگ کے شعبے میں دیکھ چکا ہے۔ اس معاملے میں ہم امریکہ سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جو فیس بک، گوگل اور امیزون جیسے اداروں پر کنٹرول کے لئے مختلف طرح کے اصول اور قوانین وضع کررہا ہے اس میں ان کی پارلیمنٹ اور سبھی لیڈر ایک ساتھ نظر آتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کمپنیوں کا بازار پر اجارہ داری ہے۔ اسی طرح کے حالات چین میں بھی ہیں وہاں پر کچھ ٹیک کمپنیوں پر شکنجہ کسنے کے لئے چین حکومت کئی طرح کے قدم اٹھا رہی ہے۔ جنوبی کوریا بھی اپنے یہاں پر اسی طرح سے اجارہ داری کے خلاف کام کر رہا ہے لیکن ہندوستان میں حالات اس کے برخلاف نظر آرہے ہیں۔

یہاں پر مودی حکومت کچھ چنندہ کمپنیوں کو اجارہ داری کا راستہ خود بنا کر دے رہی ہے۔ اگر حکومت کی بات مانی بھی جائے کہ کسی شعبے میں دو یا تین کمپنیاں ہوں گی اس کے بعد بھی ان کے درمیان گٹھ جوڑ کو کیسے حکومت روک پائے گی۔ جب چنندہ کمپنیاں بازار میں رہیں گی تو گٹھ جوڑ اور قیمت میں اضافہ ہونا یقینی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔