کورونا: دہلی پولس پر اٹھے سوال، تبلیغی جماعت مرکز کو جلسے کی اجازت کیوں دی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2020, 9:17 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی دہلی کے نظام الدین علاقے میں موجود درگاہ کے نزدیک واقع تبلیغی جماعت مرکز میں مذہبی جلسہ کرنے کی اجازت آخر کس نے دی؟ جب پورے ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ تھا اور دفعہ 144 بھی نافذ ہو چکی تھی، تو پھر نظام الدین تھانہ سے چند قدم کی دوری پر اس جلسے کو کیسے ہونے دیا گیا؟ یہ سوالات جلسہ میں شریک کئی افراد کے کورونا پازیٹو ہونے اور کئی کے انتقال ہو جانے کے بعد دہلی پولس اور انتظامیہ سے بار بار پوچھے جا رہے ہیں۔

دراصل نظام الدین مرکز میں ملک و بیرون ملک کے ہزاروں لوگ آتے ہیں، یہاں رک کر مذہبی جلسے میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہو رہا تھا، لیکن کورونا کا خطرہ سر پر منڈلا رہا تھا اور سوشل ڈسٹنسنگ کی اپیلیں کی جا رہی تھیں، پھر اتنی بڑی تعداد میں یہاں لوگوں کی بھیڑ کیسے جمع ہوئی، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

پیر کے روز دہلی میں منعقد پریس کانفرنس میں یہ سوال وزارت داخلہ سے پوچھا گیا تھا، لیکن اس بارے میں وزارت کی جوائنٹ سکریٹری پنیہ سلیلا شریواستو نے کسی بھی قسم کی جانکاری ہونے سے انکار کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی پولس سیدھے طور پر مرکزی وزارت داخلہ کو ہی رپورٹ کرتی ہے۔

بہر حال، مرکز میں ہوئے جلسہ کے بعد خطرہ کا احساس اس وقت ہوا جب اس جلسے میں شامل ہوئے دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے بعد دہلی حکومت اور عالمی صحت ادارہ کی ٹیمیں حرکت میں آئیں۔ پیر کی صبح یہ ٹیمیں مرکز پہنچیں اور اسے سینیٹائز کرنے کا کام شروع ہوا۔ نظام الدین کی دونوں مساجد کو بھی بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد مرکز میں ٹھہرے تقریباً 1500 لوگوں کو قریبی اسپتالوں اورجھجر واقع ایمس کے ساتھ ساتھ اتر ریلوے کے کوارنٹائن سنٹر بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کے لیے دہلی ٹرانسپورٹ یعنی ڈی ٹی سی بسوں کا استعمال کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکز کے جلسہ میں ملک کی کئی ریاستوں کے لوگ شامل ہوئے تھے۔ اکثریت تلنگانہ اور اتر پردیش کے لوگوں کی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ اس جلسہ میں اتر پردیش کے تقریباً 100 لوگ شامل ہوئے تھے اور ان سب کی شناخت ہو چکی ہے۔ اتر پردیش پولس ذرائع کے مطابق ان سبھی کو دہلی کے ہی الگ الگ اسپتالوں میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کے گھر والوں سے بھی رابطہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر لوگ مغربی اتر پردیش اور  وارانسی کے تھے۔ اتر پردیش پولس کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے بعد یو پی کا کوئی بھی شخص واپس نہیں لوٹا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔