منگلورو ایئر پورٹ سے آدانی کا نام نہیں ہٹایا گیا تو کانگریس کرے گی احتجاجی مظاہرہ ۔ آئیوان ڈیسوزا کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 11:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 15/ اپریل (ایس او نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری آئیوان ڈیسوزا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق معلومات (آر ٹی آئی) تحت معلوم کرلیا گیا ہے کہ منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ آدنی گروپ کو ٹھیکے پر دئے جانے کے بعد ایئر پورٹ کے نام میں آدنی کا نام جوڑنا قانون کے خلاف ہے۔ اس لئے اگر فوری طور پر آدانی کا نام وہاں سے نہیں ہٹایا گیا تو کانگریس پارٹی زبردست احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

آئیوان نے بتایا کہ ایئر پورٹ کا نظآم درہم برہم ہوگیا ہے، طیاروں کی آمد و رفت میں کمی آ گئی ہے۔ بنیادی سہولتیں کم ہوتی جارہی ہیں۔ ٹھیکیداری کے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ ممبئی کے لئے پروازوں میں کمی کردی گئی ہے۔ میسورو کے لئے صرف ایک فلائٹ تھی وہ بھی بند کردی گئی ہے۔ ایئر لائنز والے اب منگلورو ایئر پورٹ سے اپنی سروس جاری رکھنے سے پیچھے ہٹنے لگے ہیں۔ منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ قائم کرنے کا مقصد ہی ختم ہوتا جارہا ہے۔ 

انہوں نے پوچھا کہ نجی ٹھیکے داری کے نام پر قانونی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ اس ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا درجہ ملنے کے 16 برس بعد بھی یہاں پر سوائے خلیجی ممالک کے دیگر ممالک کے لئے پروازوں کی سہولتیں فراہم کرنے میں ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کیوں ناکام ہے؟ اندرون ملک پروازوں کے لئے ایئر لائنز کو زیادہ مواقع کیوں فراہم نہیں کیے جارہے ہیں؟

آئیوان ڈیسوزا نے کہا کہ ان مسائل کے پس میں منظر کانگریس پارٹی کی طرف سے 'ایئر پورٹ بچاو' مہم شروع کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔