پرینکا گاندھی کی قیادت میں یوپی اسمبلی انتخابات لڑے گی کانگریس، لیکن وزیر اعلیٰ عہدے پر ابھی فیصلہ نہیں: سلمان خورشید

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2021, 1:19 PM | ملکی خبریں |

آگرہ، 13؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ کانگریس  آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات  میں پرینکا گاندھی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ حالانکہ ابھی تک وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار کے لئے آخری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’پارٹی کسی بھی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ہم مضبوط ارادے کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کارکنان مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو جاننے کے لئے ہر اسمبلی حلقہ میں جائیں گے....‘۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پوپی کی سبھی 403 سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔ سلمان خورشید نے زور دے کر کہا کہ انتخابی منشور میں عام شہریوں کی آوازیں شامل ہوں گی۔

کانگریس پارٹی کے ذریعہ وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کے چہرے سے متعلق پوچھے جانے پر سلمان خورشید نے کہا کہ پارٹی کا چہرہ پرینکا گاندھی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’پرینکا گاندھی نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا ہے، اس لئے ہم بھی ایسا نہیں کرسکتے ہیں، لیکن پارٹی ان کی قیادت میں الیکشن لڑے گی‘۔ انہوں نے کہا، ’پارٹی کے رکن اسمبلی نشستوں کا دورہ کر رہے ہیں اور لوگوں سے رابطہ کرنے اور مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ کانگریس کے انتخابی منشور کمیٹی کے چیئرمین سلمان خورشید اور پارٹی کے قومی ترجمان سپریا شری نیت اتوار کے روز آگرہ کے تورا گاوں میں تھے۔ یہاں نے انہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانا۔ اس دوران سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے گاوں کے لوگوں سے پوچھا کہ ان کے کیا کیا مسائل ہیں، جس پر گاوں کے لوگوں اور خواتین نے پنشن نہ ملنے اور آوارہ جانوروں کے ذریعہ فصل برباد کئے جانے سمیت دیگر پریشانیاں بھی بتائیں۔

لوگوں سے بات کرنے کے بعد کانگریس لیڈران نے گاوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنا انتخابی منشور تیار کرنے کے لئے لوگوں تک پہنچ رہی ہے، جس سے کہ انتخابی منشور میں جو بات لکھی جائے، وہ لوگوں کے دل کی بات ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...