مزید انکشافات ہونے والے ہیں، سیبی چیئرپرسن پر سنگین الزامات کے درمیان جئے رام رمیش کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2024, 11:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 3/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ معاملے میں کانگریس لگاتار مودی حکومت کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں سے بھی سوال کر رہی ہے۔ اس معاملے میں پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال ہو رہا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کر پی ایم مودی اور آئی سی آئی سی آئی دونوں سے کئی چبھتے ہوئے سوال کیے ہیں، اب کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں مزید انکشافات ہونے والے ہیں۔

یہ دعویٰ جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا ہے۔ انھوں نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اڈانی گروپ کے ذریعہ کیے گئے سیبی قوانین کی خلاف ورزی کی سپریم کورٹ کے ذریعہ ہدایت کردہ ریگولیٹری ادارہ کی جانچ میں سیبی چیئرپرسن کے مفادات کے تصادم کو لے کر سنگین سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان سوالات کو حکومت ہند نے یوں ہی نظر انداز کر دیا ہے۔ اب حیرت انگیز بے ضابطگی کا یہ (مادھبی بُچ کو تین اداروں سے تنخواہ کی ادائیگی سے متعلق) تازہ انکشاف ہوا ہے۔ نان بایولوجیکل وزیر اعظم جو اپنی خاموشی کے ذریعہ سیبی چیئرپرسن کو بچانے میں مصروف ہیں، کو واضح طور سے سامنے آ کر کچھ سوالوں کے جواب دینے چاہئیں۔‘‘ یہ لکھنے کے بعد جئے رام رمیش نے کچھ سوالات پیش کیے ہیں جو اس طرح ہیں:

  • ریگولیٹری اداروں کے سربراہان کی تقرری کے لیے اہلیت کے مناسب پیمانے کیا ہیں؟
  • کیا وزیر اعظم کی صدارت والی اے سی سی نے سیبی چیئرپرسن کو لے کر سامنے آئے ان حیرت انگیز باتوں کی جانچ کی ہے یا اے سی سی پوری طرح سے پی ایم او کو آؤٹ سورس کر دی گئی ہے؟
  • کیا وزیر اعظم کو پتہ تھا کہ سیبی چیئرپرسن فائدہ کے عہدہ پر تھیں اور سیبی میں اپنی مدت کار کے دوران آئی سی آئی سی آئی سے تنخواہ/آمدنی حاصل کر رہی تھیں؟
  • کیا وزیر اعظم کو پتہ تھا کہ سیبی کی کُل وقتی رکن کی شلک میں موجودہ سیبی چیئرپرسن نے آئی سی آئی سی آئی اور اس کے متعلقہ اداروں کے خلاف شکایتوں کا نمٹارہ کر رہی تھیں اور ساتھ ہی ساتھ آئی سی آئی سی آئی سے آمدنی بھی حاصل کر رہی تھیں؟
  • موجودہ سیبی چیئرپرسن کو آئی سی آئی سی آئی سے ای ایس او پی فوائد کیوں ملتے رہے، جبکہ وہ بہت پہلے ہی لیپس ہو چکے تھے؟
  • سیبی چیئرپرسن کو کون بچا رہا ہے اور کیوں؟

 

مذکورہ بالا سوالات پوچھنے کے بعد جئے رام رمیش لکھتے ہیں کہ ’’نان بایولوجیکل (غیر حیاتیاتی) وزیر اعظم یوں ہی سوالوں کا جواب دیے بغیر نہیں بچے رہ سکتے ہیں۔ وہ آخر کب تک ان سوالوں پر خاموشی اختیار کیے رہیں گے۔ سرمایہ کاری بازار میں کروڑوں ہندوستانی اپنا سرمایہ لگاتے ہیں، وہ اس کے ریگولیٹر سے مکمل طور پر شفافیت اور ایمانداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ آخر میں وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’ابھی مزید انکشافات ہونے والے ہیں…‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...