کانگریس جے ڈی ایس کیلئے 5سالہ فرمان ہے: سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2019, 10:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون  (ایس او نیوز) مخلوط حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیرپرسن سدارامیا جمعرات کو بی جے پی بالخصوص بی ایس ایڈی یورپا کی کانگریس جے ڈی ایس حکومت کو گرانے کی کوشش پر برس پڑے- کانگریس وزراء کے ساتھ ناشتے کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے انہوں نے کہا کہ ”عوام نے ہمیں حکمرانی کے لئے 5سالوں کا فرمان دیا ہے- شکستہ فرمان کے سبب مخلوط اتحاد قائم کیا گیا- ایڈی یورپا کے پاس موقع تھا لیکن وہ ایوان میں اکثریت ثابت نہ کر کے مستعفیٰ ہوگئے- لیکن اس کے بعد سے وہ حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں -“ سدارامیا نے نشاندہی کی کہ کانگریس جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت کو ایوان میں اکثریت حاصل ہے-“ ایک جمہوریت کو کیا چاہئے؟ ایک اکثریتی عدد، وہ ہمارے پاس ہے-“ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست سے لوک سبھا انتخابات کے حالیہ نتائج جس میں بی جے پی کوزبردست کامیابی ملی ہے- اس کا حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوگا- انہوں نے کہا کہ حکومت کو محفوظ رکھنے کانگریس کے تمام وزراء متحد ہیں - انہں نے کہا ”ہمارے تمام وزراء اوراراکین اسمبلی متحد ہیں - کوئی ایم ایل اے پارٹی نہیں چھوڑے گا- انہوں نے کہا کہ ”ہمیں آپریشن کنول کا کوئی خوف نہیں ہے- بی جے پی خوف میں ہے اس لئے کہ وہ اقتدار سے باہر ہے-“ کانگریس کے باغی رمیش جارکی ہولے کے تعلق سے پوچھا گیا تو سدارامیا نے کہا ”ہم ان سے گفتگو کررہے ہیں - ہم انہیں مستعفیٰ نہ ہونے آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں - وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔