بلدی اداروں کے انتخابات میں بی جے پی کوہزیمت، کانگریس 509 سیٹوں پر کامیابی کے ساتھ بنیاد ی سطح پر اب بھی مقبول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2019, 10:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم جون(ایس او نیوز) ریاست بھر کے 61بلدی اداروں کے لئے کروائے گئے انتخابات،لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑی۔ برسراقتدار کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو ان انتخابات میں بالا دستی حاصل ہوئی ہے۔ خاص طور پر کانگریس نے ان انتخابات میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ سٹی میونسپل کونسل، میونسپل کونسل اور ٹاؤن پنچایتوں سمیت 63 بلدی اداروں کے 1221وارڈوں کے لئے کروائے گئے انتخابات میں کانگریس نے 509وارڈوں پر کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی کو صرف 365 پر اکتفا کرنا پڑا، جے ڈی ایس کو174 اور آزاد امیدواروں کو172نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ جن بلدی اداروں میں معلق نتائج سامنے آئے ہیں وہاں کانگریس اور جے ڈی ایس نے اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ 63میں سے ایک دو بلدی اداروں پر بھی بی جے پی کا اقتدار پر آنا مشکوک ہے۔ بلدی انتخابات میں لوک سبھا انتخابات کی مانند کانگریس اور جے ڈی ایس نے اتحاد نہیں کیا اور دونوں پارٹیوں نے الگ الگ انتخابات کا سامنا کیا۔ اس میں کانگریس کو غیر معمولی برتری ملی ہے۔ بعض مقامات پر اراکین اسمبلی نے بلدی اداروں پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لئے اپنی سیاسی طاقت کا بھی ثبوت پیش کیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔ سٹی میوسپل کونسلوں کے 217 وارڈوں کے لئے کروائے گئے انتخابات میں کانگریس نے 90بی جے پی نے 56، جے ڈی ایس نے 38اور آزاد امیدواروں نے33 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹاؤن میونسپل کونسل کے 714وارڈوں میں کانگریس کو 322، بی جے پی کو 184، جے ڈی ایس کو 102 اور آزاد کو 107نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ ٹاؤن پنچایتوں میں 290 سیٹوں کے لئے انتخابات کروائے گئے جن میں سے بی جے پی نے 126، کانگریس نے 97 اور جے ڈی ایس نے 34 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 33 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ کولار ضلع کے سرینواس پور کے 33وارڈوں میں کانگریس نے 8اور جے ڈی ایس نے گیارہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ چار آزاد امیدوار چنے گئے، یہاں جے ڈی ایس کو اقتدار ملا ہے۔ بنگارپیٹ ٹاؤن میونسپل کونسل کے 27 وارڈوں میں سے کانگریس نے 20 سیٹوں پر جے ڈی ایس نے دو، بی جے پی نے ایک اور آزاد امیدواروں نے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مالور ٹاؤن میونسپل کونسل 27 کانگریس نے گیارہ جے ڈی ایس نے ایک بی جے پی نے دس اور آزاد نے پانچ سیٹوں پر قبضہ کرلیا۔ یہاں پر اقتدار کے لئے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبردست رسہ کشی شروع ہوگئی ہے، اس دوران آج شہر میں برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے دووارڈوں کے لئے کروائے گئے انتخابات کا نتیجہ بھی سامنے آیا ہے، سگایا پورم وارڈ میں آنجہانی کارپوریٹر ایلو ملائی کی بہن پلانی امل نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ کاویری پورہ وارڈ جس پر اب تک جے ڈی ایس کا قبضہ تھا یہاں پر بی جے پی کی پلوی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی میں بی جے پی کارپوریٹروں کی تعداد بڑھ کر 105 تک پہنچ گئے۔ کانگریس کے کارپوریٹروں کی تعداد میں بھی آج کی جیت سے ایک کا اضافہ ہوگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...