28دسمبر کو شہریت قانون کے خلاف کانگریس کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 19th December 2019, 11:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/دسمبر(ایس او  نیوز) 28دسمبر کو کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس پارٹی کی طرف سے ملک دشمن شہریت قانون کے خلاف احتجاج کیا جائے گااور عوام میں یہ بیداری لانے کی کوشش کی جائے گی کہ کس طرح مرکزی حکومت اس ملک کے عوام پر ایک غیر آئینی قانون مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بات کرناٹک پر دیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی)کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے نے کہی۔ کے پی سی سی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے قانو ن کے ذریعہ مرکزی حکومت ملک کے آئین کے سکیولر کردار کو مٹادینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت قانون کے دائرے سے مسلمانوں کو باہر رکھنے کی کوشش مرکزی حکومت کے ناپاک ارادوں کا ثبوت ہے۔ حکومت اس ملک پر مذہبی بنیاد پر عوام میں دراڑ ڈال کر اقتدار پر بنی رہنا چاہتی ہے اس کوشش میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک کی جی ڈی پی میں غیر معمولی گراوٹ آئی ہے۔ ہر ریاست میں عصمت دری کابازا ر گرم ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایک رکن اسمبلی عصمت دری میں ملوث ہے اور حکومت اسے بچانے کی کوشش میں ہے۔ ان تمام حالات سے عوام کی توجہات کو موڑنے کے لئے بی جے پی شہریت قانون کے ذریعہ نفرت بڑھانا چاہتی ہے۔ ریاست کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کانگریس کی ہار نہیں بلکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مدد سے بی جے پی کی جیت ہوئی ہے۔ اس لئے کانگریس کے خراب مظاہرے کے لئے کسی کو اخلاقی ذمہ داری لینے کی ضرورت نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...