کونسل انتخابات کے لئے نصیر احمد اور ہری پرساد کانگریس کے امیدوار، ایوان بالامیں کانگریس پارٹی سے مسلم نمائندگی 6 سے گھٹ کر 2ہو جائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2020, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جون(ایس او نیوز) کرناٹک اسمبلی سے کونسل کی نشست کے لئے ہونے والے انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے دو امیدوارو ں کا اعلان کردیا ہے۔ایوان بالا کے لئے موجودہ رکن نصیر احمد اور اے آئی سی سی لیڈر بی کے ہری پرساد کوامیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری مکل واسنک کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیاہے۔ حالیہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران اپنی سیٹ گنوانے والے ہری پرساد کو کونسل کی سیٹ دی گئی ہے جبکہ موجودہ ممبر نصیر احمد کو سدارامیا کی سرپرستی کے سبب ایک بار پھر کونسل کے لئے امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔سدارامیا، ڈی کے شیو کمار او ر دیگر کانگریس رہنماؤں نے تبادلہ خیال کے بعد چار امیدواروں ایم سی وینو گوپال، نصیر احمد، ایم آ ر سیتا رام، ایوان ڈی سوزا اور نویدیتا آلوا کے نام منظوری کے لئے روانہ کئے تھے ان میں سے نصیر احمد کا نام منظور ہوا اور اعلیٰ کمان نے پسماندہ طبقات سے آنے والے بی کے ہری پرساد کو بطور امیدوار شامل کیا۔ کہا جاتا ہے کہ ہری پرساد کے نام کی سفارش کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور نو منتخب رکن راجیہ سبھا ملیکارجن کھرگے نے کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔ایوان بالا کے لئے کانگریس امیدوار کے طور پر نصیر احمد کو ٹکٹ مل جانے سے اس میں کانگریس سے دو مسلم اراکین بطور نمائندہ رہیں گے۔ سی ایم ابراہیم پہلے ہی نمائندگی کر رہے ہیں اب نصیر احمد کے نمائندے کے طور پر برقرار رہنے سے ایوان میں کانگریس پارٹی سے مسلم نمائندگی چھ سے گھٹ کر 2ہو جائے گی اور کونسل میں جے ڈی ایس سے ایک نمائندہ بی ایم فاروق رہ جائیں گے۔ ریاست کے مسلم قائدین نے متفقہ طور پر یہ مانگ کی تھی کہ کسی ایک مسلم امیدوار کوکانگریس کی طرف سے نمائندگی دی جائے۔ کانگریس اعلیٰ کمان نے اسے منظور کرلیا ہے۔ اعلیٰ کمان کے اس فیصلہ پر متعدد کانگریس رہنماؤں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

نصیر احمد: کونسل کے لئے کانگریس پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے پر اپنی مسرت ظاہر کرتے ہوئے موجود ہ رکن کونسل نصیر احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزارہیں کہ اس نے انہیں ایک اور بار کونسل میں نمائندگی کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع کا استعمال وہ قوم کی خدمت کے لئے کریں گے۔ انہیں ایوان بالا میں نمائندگی کا موقع مہیا کروانے پر وہ پارٹی کے سبھی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایوا ن بالا میں مسلمانوں کی نمائندگی گھٹ جانے پر انہوں نے کہا کہ اس کو بڑھانے کے لئے آنے والے دنوں میں اس کے لئے تمام قائدین مل کر جدوجہد کریں گے۔

سلیم احمد: کے پی سی سی کے کارگزار صدر سلیم احمد نے کونسل نشست کے لئے کانگریس قیادت کی طرف سے نصیر احمد کو امیدوار بنائے جانے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایوا ن بالا میں مسلم نمائندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ریاست کے سبھی مسلم قائدین نے کانگریس رہنماؤں کو اتفاق رائے سے جو درخواست دی تھی اس کو کانگریس قیادت نے منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل سے تین مسلم ممبران سبکدوش ہو رہے ہیں اوران کی جگہ صرف ایک مسلم ممبر کے انتخاب کی گنجائش ہے، اس تقاضہ کو کانگریس نے پورا کیا ہے۔

ضمیر احمد خان: سابق ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کونسل کے لئے نصیر احمد کو کونسل کے لئے امیدوار بنائے جانے پر پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اعلیٰ کمان نے نصیر احمد کو موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں حسب سابق نصیر احمد ایوانِ بالا میں مسلمانوں کے مفادات کی کھل کر نمائندگی کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...