مودی حکومت لداخ کے لوگوں کو دھوکہ دے رہی، ہندوستان کی سیکورٹی کو بھی خطرے میں ڈالا جا رہا: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 9:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکز اپنے دوستوں کو لداخ کے ماحولیات کے تئیں حساس ہمالیائی گلیشیر کا استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ کھرگے نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو لداخ کے لوگوں کی الگ ریاست کے مطالبہ کو سننا چاہیے اور ان کے مفادات کی حفاظت کرنی چاہیے۔

کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ لداخ کے لوگ متحد ہو کر مرکز کے زیر انتظام خطہ کے لیے ریاست کا درجہ اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت علاقہ کے قبائلی لوگوں کے لیے سیکورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت نے لمبے چوڑے وعدے کرنے کے باوجود ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے الزام عائد کیا کہ لداخ کے ماحولیات کے تئیں حساس ہمالیائی گلیشیر کا استعمال کرنے کے خواہشمند چنندہ ’متروں‘ کو فائدہ پہنچانے کا مودی حکومت کا لالچ عیاں ہے۔ آئینی تحفظ سے محروم کر کے آپ اسٹریٹجک سرحدی علاقہ میں ہندوستان کی قومی سیکورٹی کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لداخ کے سرکردہ لیڈروں نے گزشتہ 15 جنوری کو مرکز کے زیر انتظام خطہ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت علاقہ کی سیکورٹی کے مطالبہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرہ کا انعقاد لیہہ واقع ’ایپیکس باڈی آف پیپلز موومنٹ فار دی سکستھ شیڈول‘ اور ’کارگل ڈیموکریٹک ایلائنس‘ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...