پوری دنیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پونے دو لاکھ سے زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2020, 8:01 PM | عالمی خبریں |

واشنٹنگن،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پوری دنیا میں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ77 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس کا قہر رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 8 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعدا د45 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ادھر ترکی میں کل پانچ ہزار نئے معاملوں کے بعد متاثرین کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ترکی میں شرح اموات کم ہے اور وہاں ابھی تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2259 ہے۔ترکی میں متاثرین کی تعداد اب ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں اموات کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہے۔برطانیہ میں متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران میں متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کوئی زیادہ اضافہ کا رجحان نہیں ہے۔ایران میں متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑے 84 سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5279 ہے۔ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد میں تیزی نظر آ رہی ہے اور وہاں اب متاثرین کی تعداد ساڑے 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 109 ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...