ثالثی کی ضرورت نہیں کشمیر مسئلہ ہند-پاک خود سلجھا لیں گے، ہم کسی کو زحمت نہیں دینا چاہتے: پی ایم مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2019, 10:37 AM | عالمی خبریں |

بیئیرٹز(فرانس) 27/اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیراعظم نریندرمودی نے آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ان میں کسی تیسرے فریق کا کوئی رول نہیں ہے۔پی ایم مودی نے جی -7ملکوں کی چوٹی کانفرنس سے الگ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا،’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو زحمت نہیں دینا چاہتے۔مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور پاکستان جو 1947سے پہلے ایک ہی تھے،مل کر سبھی مسئلوں پر بات چیت بھی کرسکتے ہیں اور ان کا حل بھی نکال سکتے ہیں۔“ کشمیر مسئلے پر ثالثی کی پیش کش کر چکے امریکہ صدر ٹرمپ نے پی ایم مودی کی بات سے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے مسئلے خود سلجھالیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے الیکشن جیتنے کے وقت انہوں نے ٹیلی فون پر ان سے کہا تھا کہ پاکستان کو اور ہندوستان دونوں کو غریبی،ناخواندگی اور بیماریوں سے لڑنا ہے۔دونوں ملک مل کر غریبی اور پریشانیوں سے لڑیں اور دونوں کے عوام کی بھلائی کے لئے مل کر کام کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔