بنگلورو میں اسکولی طلباء کے بیگ میں ملے کنڈوم اور سگریٹ

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2022, 12:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو کے اسکولوں میں طلبا کے اسکول بیگ کی تلاشی لینے کے دوران حیرت انگیز طور پر ان میں کنڈوم، مانع حمل ادویات، سگریٹ اور وائٹنرس دستیاب ہوئے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق طلبہ اور طالبات دونوں کی بیگوں سے یہ اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے لڑکے اور لڑکیوں کے اسکول بیگس سے ان اشیاء کے برآمد ہونے کے بعد اسکولوں کے مینجمنٹ اور  طلبا کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنطیموں کے بھی اوسان خطا ہوگئے ہیں اور وہ فکرمند ہیں کہ کس طرح اس معاملہ کو سنبھالا جائے کیونکہ اگر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو ان بچوں کے حقوق متاثر ہوں گے، جو ان سب کاموں میں ملوث نہیں ہیں۔

کرناٹک میں ایسوسی ایٹیڈ مینجمنٹس آف اسکولس کے جنرل سکریٹری ڈی ششی کمار نے کہا کہ بنگلورو کے اسکولوں میں شراب نوشی اور ووڈکا شاٹس لگانے جیسے واقعات ان دنوں کافی عام ہوچکے ہیں لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ اب ایسی چیزیں بھی بچوں کے اسکول بیگس سے برآمد ہونے لگی ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

ششی کمار نے مزید بتایا کہ یہ تو صرف چند باتیں ہیں جو علم میں آگئی ہیں ورنہ اصل حقیقت مزید بھیانک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسکولوں نے ان بچوں کو 10 دن کی چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکولوں کے انتظامیہ نے بچوں کی معلومات کو خفیہ رکھنے اور طلباء اور سرپرستوں کے لئے کونسلنگ کا انتظام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پوچھنے پر طلباء نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے ٹیچرس سے کہا کہ انہیں اپنے سخت شیڈول کے درمیان کچھ تفریح کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین، طلبا کے اس رویے کو کوویڈ وبائی مرض کے دوران دو سال کی تنہائی کی مدت سے منسوب کرتے ہیں کیونکہ بچوں نے اس دوران اپنا زیادہ تر وقت الیکٹرانک گیجٹس کے ساتھ گزارا تھا۔ والدین اور اسکول انتظامیہ بدنامی کے خوف سے ان حقائق کو چھپارہے ہیں۔

ششی کمار نے مزید بتایا کہ چھوٹے بچوں کے ذریعہ منشیات فروخت کئے جاتے ہیں۔ اگر معاملہ اعلیٰ سطحی کمیٹی تک پہنچتا ہے تو وہ لوگ اس پر بات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولی طلبا کے بیگس کی چیکنگ ایک معمول کی مشق تھی جو ایسوسی ایٹیڈ مینجمنٹس آف اسکولس کے مشورے پر اسکولوں کے انتظامیہ نے کی تھی۔ اس دوران طلباء کے مفاد میں ان حقائق پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو چار دن پہلے ہی درخواست دے چکے ہیں تاہم ادھر سے کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ایک گروپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے دوسرے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

یہ بچے دوسرے بچوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ پریشان کن چیزیں منشیات اور تمباکو کا غلط استعمال، دوستوں کا دباؤ، لڑائی جھگڑا، آپسی تقابل ان بچوں کے درمیان ہو رہا ہے اور بدقسمتی سے کوئی بھی بچوں سے سوال کرنے والا نہیں ہے۔

ششی کمار نے کہا کہ والدین بے بس ہیں اور اساتذہ تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ ان دنوں بچوں سے معمولی سی پوچھ گچھ کرنا بھی جرم جیسا ہے۔

کرناٹک کے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...