ولکی جماعت کے صدر کے انتقال پر مسجد ابوبکر صدیق میں تعزیتی جلسہ
ولکی 21 نومبر(ایس او نیوز/ مختار فخرو) ہوناور تعلقہ کے ولکی میں ادار التعلیم کے زیراہتمام مرحوم سدی باپا محمد میراں صاحب کی وفات پر ان کی دینی و ملی خدمات کے اعتراف میں جمعہ بعد نماز عشاء ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ولکی مدرسہ کے ناظم مولوی فیاض احمد ندوی، مولوی فیض احمد ندوی، وسیم احمد ہگلواڑی،مختار احمد فخرو،محمد حسین سیدی باپا، حسن احمد فقیہفخرو، احمد سکری ،ریاض احمد قاضی، داولجی محی الدین ، داولجی شبیر، سکری محی الدین،تبریز قطب الدین ھگلواڑی،فضل ھگلواڑی وغیرہ حضرات نے مرحوم محمد میراں صاحب کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے اُن کے مختلف اوصاف بیان کئے اور مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں شبیر داولجی صاحب کا لکھا ہوا مرثیہ "ہوا رخصت وہ فخر قوم جس کا نام میراں تھا" کو ننھے طلبہ عبداللہ نورالدین غیمہ اور زیان مسنہ جیوپا نے اپنے نرالے انداز میں پڑھ کر سنایا، عبداللہ سلطان فخرو نے بھی نوائطی نظم انسان کی حقیقت پڑھ کر سنائی۔
جماعت المسلمین ولکی کے نائب صدر جناب مُلا خالد صاحب کی صدارت میں تعزیتی جلسہ ولکی کے نوائط محلہ میں واقع مسجد ابوبکر صدیق میں منعقد کیا گیا تھا۔ جلسہ کا آغاز محمد ابن مختار فخرو کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ولکی میں ادارہ التعلیم کے کے زیراہتمام لڑکیوں کے لئے مدرسہ فاطمة الزھراءؓ قائم ہے تو وہیں لڑکوں کے لئے جامعہ سیدناعمر فاروقؓ مدرسہ میں عالمیت کے ساتھ ساتھ حفظ قران کا بھی اہتمام ہے۔ مرحوم میراں صاحب اس ادارہ کے ساتھ ساتھ ولکی کے مختلف اداروں اور مساجد کے بھی سرپرست تھے۔