کلیان کرناٹک علاقہ میں ترقیاتی کاموں کو نئی جہت ملے گی: یڈی یورپا

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2020, 11:12 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ نے علاقہ کی ترقی کے لئے کئی اسکیموں کا اعلان کیا

کلبرگی،18؍ستمبر (ایس او نیوز) کلیان کرناٹک اتسوا کے سلسلے میں کلبرگی کے ڈی اے آر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے اس علاقے کی ترقی کے لئے کئی ہزار کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حیدر آباد۔کرناٹک علاقہ جو اب کلیان کرناٹک کے نام سے جانا جاتا ہے، اس علاقہ کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت پابند عہد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ حیدر آباد۔کرناٹک علاقہ کے طور پر جانا جاتا تھا،ریاست میں حکومت کے قیام کے بعد اس علاقہ کو کلیان کرناٹک کا نام دیا گیا ہے۔حکومت نے علاقہ کی ترقی کے لئے کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ قائم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کلیان کرناٹک کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ ریاستِ میسور میں اس علاقہ کے الحاق کے بعد سے ہی اس علاقہ کو نظرانداز کیاجاتا رہا ہے۔جس کی وجہ سے آج بھی یہ علاقہ نہایت پسماندہ علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے اس علاقہ کی ترقی کا بیڑہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب وہ ریاست کے وزیراعلیٰ بنے تھے تو انہوں نے کلبرگی میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا تھا۔ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے دوبارہ اس علاقہ کے ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں۔

کلیان کرناٹک میں انسانی وسائل، ثقافت اور زراعت کے فروغ کے لئے اسٹڈ ی سنٹر کے قیام کے لئے 300کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مقامی ثقافتی پروگراموں کو 100کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبرگی اور بیدر اضلاع میں زرعی سرگرمیوں کے لئے پانی اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 3ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے خصوصی اسکیم شروع کی گئی ہے۔آبپاشی کے لئے 10/ایستا نیراوری منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

رائچور ضلع میں تھرمل پلانٹ قائم ہے۔ ضلع میں 10ہزار کروڑ کی لاگت سے 1200میگا واٹ کے بجلی پلانٹ کے قیام کے لئے سرمایہ کاروں سے بات کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پلانٹ جلد ہی شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کلیان کرناٹک علاقہ میں شامل اضلاع بیدر، کلبرگی، یادگیر، رائچور،کوپل اور بلاری کا شمار آج بھی پسماندہ اضلاع میں کیا جاتا ہے۔اس علاقہ میں قدرتی وسائل زیادہ ہے ان کے استعمال سے علاقہ کوترقی دی جاسکتی ہے۔اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ و ضلع نگراں کار وزیر گووند کارجول، کلیان کرناٹک علاقہ ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر دتاتریہ پاٹل ریور، ایس ای کے آر ٹی سی کے چیرمین راج کمار پاٹل، کلیان کرناٹک زرعی، ثقافتی انجمن کے صدر سابق رکن پارلیمان بسواراج پاٹل سیڈم، رکن پارلیمان ڈاکٹر امیش جادھو، اراکین اسمبلی بسواراج متی موڈ، ڈاکٹر اویناش جادھو، رکن کونسل بی جی پاٹل، ضلع انتظامیہ کے سرکاری افسر اور دیگر شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...