پٹنہ میں دس جولائی سے ایک ہفتہ کے لئے مکمل لاک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 10:00 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے پٹنہ ضلع میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں پر لگام لگانے کے لئے 10؍ جولائی سے ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں پٹنہ ضلع میں کووڈ۔19 کے معاملے میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ کورونا انفیکشن کی توسیع کو روکنے کے لئے پورے ضلع میں دس جولائی سے 16 جولائی ایک ہفتہ تک لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

کمار روی نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن مدت میں ضلع کے سبھی پرائیوٹ اور تجارتی مراکز بند رہیں گے لیکن عوامی نظام تقسیم ( پی ڈی ایس) سمیت خوردنی اشیاء کی دکانیں، پھل، سبزی، دودھ اور ڈیری، گوشت، مچھلی اور مویشیوں کے چارے کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ حالانکہ پھل، سبزی اور گوشت۔ مچھلی کی دکانوں کو صبح چھ بجے سے دس بجے تک اور شام چار بجے سے سات بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ان کے علاوہ بینک اور انشورنش دفاتر، اے ٹی ایم، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، ٹیلی مواصلات، انٹر نیٹ اور اطلاعات و ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات، ای کامرس کے توسط سے اناج، دوائیوں اور آلات کی ڈیلیوری، پٹرول پمپ، رسوئی گیس، بجلی پیداوار اور تقسیم، کولڈ اسٹوریج اور ویئر ہاﺅس، پرائیوٹ سیکوریٹی خدمات، صنعتی ادارے اور طبی خدمات بحال رہیں گی۔

کمار روی نے بتایا کہ اس دوران دفاع ، مرکزی سیکوریٹی فورس، ٹریزری، سی این جی ۔ ایل پی جی اور پی این جی، آفات مینجمنٹ، بجلی پیدوار اور تقسیم، ڈاک گھر، نیشنل انفارمیٹک سینٹر، محکمہ موسمیات کے دفاتر کو چھوڑ کر سبھی سرکاری دفاتر بند رہیں گی۔ حالانکہ اس دوران پولیس، ہوم گارڈ، شہری تحفظ، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی خدمات، آفات مینجمنٹ، الیکشن اور جیل محکمہ کے دفاتر، ضلع انتظامیہ، پانی اور صفائی اور نگر پالیکا دفاتر کھلے رہیں گے۔ نگر پالیکا دفاتر میں صرف صفائی عملہ اور آبی سپلائی افسر ہی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے رہنے والے سرکاری دفاتر کم سے کم ملازمین کے ساتھ کام کریں گے۔ دیگر سبھی دفاتر اپنے ملازمین اور افسران کو ورک فراہم ہوم کی سہولیات عطا کرسکتے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع کے جوڈیشیل آفیسر پٹنہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سبھی پرائیوٹ اور سرکاری اسپتال اور دوا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اس دوران میں سبھی پوجاپاٹھ مقامات بند رہیں گے اور کچھ مستثنیات کو چھوڑ کر مذہبی پروگراموں کا انعقاد نہیں ہوگا۔ غور طلب ہے کہ پٹنہ ضلع میں حالیہ دنوں میں کورونا انفیکشن کے ریاست میں سب سے ز یادہ 1349 معاملے ہیں۔ وہیں انفکیشن سے بارہ لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک پٹنہ میں کل متاثرین میں سے 641 لوگ صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...