کورونا وائرس کے پیش نظر تامل ناڈو میں دو ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th May 2021, 5:50 PM | ملکی خبریں |

چنئی،10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  عالمی وبائی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لئے پیر کی صبح سے دو ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن عمل میں لایا گیا ہے، حالانکہ اس دوران کچھ ضروری خدمات اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔ ریاست کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر تمام اضلاع کے کلکٹروں اور طبی ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد ایم کے اسٹالن نے پیر کی صبح چار بجے سے 24 مئی کی صبح چار بجے تک ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران استعمال کی ضروری چیزوں کا لوگ ذخیرہ کرلیں، اس کے لئے ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو ریاست بھر میں تمام دکانیں صبح چھ بجے سے رات نو بجے تک کھلی رہیں گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام بین ضلعی اور ضلع سے باہر کے علاقوں کی سرکاری اور نجی بسیں، آٹو، ٹیکسیاں اور کیب نہیں چلیں گے، لیکن شادیوں، جنازوں، ملازمت کے انٹرویوز اور اسپتال جانے کے لئے ضروری دستاویزات دکھانے پر جانے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری ٹی اے ایل ایم اے سی شراب کی دکانیں آج سے دو ہفتے تک بند رہیں گی۔

اس دوران سبزیوں اور گروسری اسٹورز اور گوشت کی دکانوں کو چھوڑ کر باقی دوکانیں بند رہیں گی۔ کرانہ اور گوشت کی دوکانوں کو زیادہ سے زیادہ 50 فیصد صارف کے ساتھ دوپہر 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ فوڈ سپلائی کرنے والی اور دیگر ای۔ کامرس کمپنیوں کو چھوڑکر دیگر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چائے کی دکانوں کو رات 12 بجے تک ہی کھلنے دیا جائے گا۔

اس مدت کے دوران بیوٹی پارلر، سیلون اور اسپاس کے علاوہ، تمام سماجی، سیاسی، کھیلوں، تفریح​​، تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی ہوگی۔ سیکرٹریٹ، ہیلتھ ، ریونیو، پولیس، فائر سروس، ضلعی انتظامیہ، پانی اور بجلی کے محکمہ کو چھوڑ کر تمام سرکاری دفاتر، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس فرمیں بھی بند رہیں گی، انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ آج سے تمام مندر، پوجا کے مقام، ساحل سمندر اور سیاحتی مقامات جیسے نیلگری ضلع میں اوٹی اور کوڈیکنال کو بھی بند رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...