کل سے 19 چیزوں پر لگ رہی مکمل پابندی، غلطی سے بھی نہ کریں استعمال

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 10:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں یکم جولائی سے سنگل یوز پلاسٹک کے سامان کا استعمال بند ہونے جا رہا ہے۔ سنگل یوز پلاسٹک کے سامان اب نہ ہی بنائے جائیں گے اور نہ ہی بیچے جائیں گے۔ پلاسٹک کچرا مینجمنٹ قانون کے تحت سنگل یوز پلاسٹک کی مجموعی طور پر 19 چیزیں پابندی کے دائرے میں لائی گئی ہیں۔ ان میں تھرماکول سے بنی پلیٹ، کپ، گلاس، کٹلری مثلاً کانٹے، چمچ، چاقو، پوال، ٹرے، مٹھائی کے باکس پر لپیٹی جانے والی فلم، دعوت نامہ، سگریٹ پیکٹ کی فلم، پلاسٹک کے جھنڈے، غبارے کی چھڑیں اور آئسکریم پر لگنے والی اسٹک، کریم، کینڈی اسٹک اور 100 مائیکرون سے کم کے بینر شامل ہیں۔

اگست 2021 میں جاری نوٹیفکیشن اور 2022 کے دوران سنگل یوز پلاسٹک کو سلسلہ وار طور پر ختم کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کے تحت 31 دسمبر 2022 تک پلاسٹک کیری بیگ کی کم از کم موٹائی کو موجودہ 75 مائیکرون سے 120 مائیکرون میں بدل دیا جائے گا۔ موٹے کیری بیگ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے کے مقصد سے لائے جائیں گے۔ وزارت نے کہا کہ پابندی کو اثردار طریقے سے نافذ کرنے کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے اور افسران کی ٹیم کو ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک کے سامانوں کے غیر قانونی پروڈکشن، درآمدات، ڈسٹریبیوشن، فروخت روکنے کا کام سونپا جائے گا۔

مرکزی اور ریاستی آلودگی کنٹرول اتھارٹی اور مرکزی وزارت برائے ایم ایس ایم ای چھوٹی صنعتی یونٹس کو ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک سامانوں کے متبادل کے پروڈکشن کے لیے تکنیکی مدد دیں گی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے تقریباً چار سال پہلے اندازہ لگایا تھا کہ ہندوستان روزانہ تقریباً 9200 میٹرک ٹن پلاسٹک کچرا پیدا کرتا ہے، یا ایک سال میں 3.3 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ پلاسٹک کچرا پیدا کرتا ہے۔ حالانکہ صنعت کے ایک طبقہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں تقریباً 70 فیصد پلاسٹک کچرے کو ریسائیکل کیا جاتا ہے۔

بہرحال، کیٹ نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی وک ایک سال ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیٹ نے وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں سرکاری افسر اور اسٹیک ہولڈرس کے نمائندے ہوں گے اور وہ مل کر سنگل یوز پلاسٹک کا متبادل تلاش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...