بھٹکل: کورونا مریضوں کی مدد کرنے والے تنظیم رضاکار کے خلاف سوشیل میڈیا پر مسیج وائرل؛ تھانہ میں شکایت؛ 11 لوگوں کوکیا گیا طلب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2020, 1:31 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27جولائی (ایس او نیوز) قریب چار ماہ سے بھٹکل میں کورونا  مریضوں کو راحت پہنچانے،ان کی خدمات انجام دینے  اور چوبیسوں گھنٹے اُن کی مدد  کرنے والے ایک رضا کار کے خلاف آج پیر کو سوشیل میڈیا پر ایک وائس مسیج وائرل ہوا  جس کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے بھٹکل ٹاون پولس نے گیارہ لوگوں کو پولس  تھانہ طلب کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی ہے۔

بتاتے چلیں کہ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے  کورونا کے مریضوں کی ہرممکن مدد کرنے، ان کی صحیح رہنمائی کرنے اور اُن کی کونسلنگ وغیرہ کے لئے ایک میڈیکل کمیٹی قائم کی گئی ہے  جو قریب چار ماہ سے مسلسل اپنی خدمات انجام دے رہی   ہے   جناب یونس رکن الدین کواس کمیٹی کا کنوینر منتخب کیا گیا ہے، مگر آج سوشیل میڈیا پر جو وائس مسیج وائرل ہوا ہے، اُس میں جناب یونس رکن الدین کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کے خلاف غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وہاٹس ایپ پر وائرل وائس مسیج نہ صرف  عوامی خدمات انجام دینے والے دیگر سماجی کارکنوں  کو   بلکہ شہر کے اکثر عوام کو بھی   سخت ناگوار گذرا ہے اور ہر ایک نے اس طرح کی حرکت کرنے والوں کی سخت مذمت کی ہے۔ تعجب کی بات یہ رہی کہ کسی ایک نے مسیج بناکر روانہ کیا اور پل بھر میں لوگوں نے مسیج کی سچائی کو جانے بغیر ہی دوسرے گروپوں میں فارورڈ کرنا شروع کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جناب یونس رکن الدین کے گھروالوں نے بھٹکل ٹاون پولس تھانہ پہنچ کر  معاملے کی شکایت کی اور سرکل پولس انسپکٹر دیواکر سے درخواست کی کہ مسیج تیار کرنے والے شخص کے ساتھ ساتھ جن جن لوگوں نے مسیج کو فارورڈ کیا ہے، اُن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

پولس نے شام تک گیارہ لوگوں کو پولس تھانہ طلب کیا تھا اور اُن کے موبائل حاصل کرتے ہوئے  چھان بین کررہی  تھی۔  بتایا گیا ہے کہ جس شخص نے وائس مسیج تیار کیا تھا، اُس شخص تک بھی پولس رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، رات دیر گئے  تک تمام لوگوں سے چھان بین جاری تھی ۔

اس دوران مسیج دوسرے گروپوں میں فارورڈ کرنے کے الزام میں   پولس تھانہ  پہنچے ہوئے    بعض   لوگوں نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  انہوں نے مسیج فارورڈ ضرور کیا تھا مگر چند ہی منٹوں میں  مسیج کو گروپ سے ڈیلیٹ فور آل بھی کیا تھا، پھر بھی ہمیں  تھانہ بلایا گیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے واقعے کی سخت مذمت:ساحل آن لائن سے  فون پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیم  کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی  نے بتایا کہ جب سے کورونا وباء پھیلی ہے،  تنظیم کی طرف سےاس وباء   پر قابو پانےکے لئے ہم محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ  مل کر نہایت متحرک ہوکر کام کررہے ہیں۔ تنظیم  اس وباء پر قابو پانے ہرممکن کوششوں میں لگی ہوئی ہے جس کے لئے تنظیم کے رضاکار دن رات کام کررہے ہیں۔ 

مولوی عبدالرقیب نے بتایا کہ تنظیم کی طرف سے کورونا سے  لڑنے اور عوام کو  راحت دلانے کے لئے مختلف کمیٹیاں ترتیب  دی گئی ہیں، جس میں ایک میڈیکل کمیٹی بھی ہے  جس کے کنوینر جناب یونس رکن الدین  ہیں۔ انہوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ  رات دن ایک کرکے جو لوگ قوم و ملت کی  خدمات انجام دے رہے ہیں، اُن  کے خلاف بعض لوگ  سوشیل میڈیا پر مسیجس وائرل کررہے  ہیں۔ آج وائرل ہونے والے مسیج کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ یونس صاحب پر جو غلط اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور انہیں  بدنام کرنے کی جو کوشش کی گئی ہے  ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ہم اس طرح کی نازیبا  حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں گے۔ مزید بتایا  کہ سوشیل میڈیا پر جو لوگ  تنظیم کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں   اُن کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ آگے کہا کہ ہم نہ صرف متعلقہ مسیج کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں بلکہ جن لوگوں نے مسیج کو  آگے پھیلایا اُن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال پولس نے  مسیج فارورڈ کرنے والے دس لوگوں کو پولس تھانہ طلب کیا ہے اوراُن سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہے، مگر ہمیں پتہ چلا ہے کہ متعلقہ وائس مسیج  مزید لوگوں نے بھی آگے فارورڈ کیا ہے، اس لئے پولس  مزید لوگوں کی بھی جانکاری حاصل کرنے میں جُٹی ہوئی ہے۔

عبدالرقیب ایم جے نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ بھی تنظیم کا بھرپور ساتھ دیں جو لوگ  عوام کی خدمت کررہے ہیں، اُن کی ہمت بندھائیں ، اُن کے ہاتھ مضبوط کریں، اسی طرح اگر کسی کو  کچھ شکایت ہوتو برائے کرم ذمہ داران سے رابطہ کریں اور جو بھی مسائل ہوں،  مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ  تنظیم کے خلاف سوشیل میڈیا پر مسیجس پوسٹ کرنے سے گریز کریں اور  تنظیم کو بدنام کرنے کی ہر کوشش  ناکام بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...