کمٹہ : موبائل چارجنگ کے وقت لگا بجلی کا جھٹکا ۔ نوجوان ہلاک
کمٹہ ،17؍ اکتوبر (ایس او نیوز) موبائل فون چارج کرتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے جگدیش پٹگار نامی 23 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ کمٹہ کے ترگوڈ کا رہنے والے جگدیش کا نیا گھر تعمیر ہورہا تھا جس کے لئے پرانے گھر کے میٹر سے عبوری طور پر ایک وائر کے ذریعے نئے گھر کو بجلی کا کنکشن لیا گیا تھا ۔ دوپہر کے وقت نہانے کے لئے جانے سے قبل جگدیش نے اس عبوری کنکشن سے اپنا موبائل چارج کرنے کی کوشش کی جس کے دوران اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
اطلاع ملنے پر کمٹہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ۔