بارش سے ہوئی تباہی کی تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد معاوضہ دیاجائے گا: ریاستی وزیر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2022, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 31؍اگست (ایس او نیوز؍نامہ نگار) ضلع میں پچھلے دنوں معمول سے 200فیصد سے زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے کسانوں کو اور عوام کومشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگلے دنوں میں راج کالوے کی تعمیر،کسانوں کو ہوئے نقصانات کے بارے میں تفصیلات و جانکاری حاصل کرنے کے بعد معاوضہ دیا جائے گا۔یہ بات مقامی ایم ا یل اے و ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن و ہیلتھ ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہی۔

انہوں نے آج صبح بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے، انڈر پاس میں بھرے پانی کا معائنہ کرنے اور کسانوں سے شکایتیں سنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ40سال پہلے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے حالات اور آج کے حالات یکساں ہیں۔ اس لئے کہ زمین،راستہ میں کوئی فرق دکھائی نہیں دے رہاہے،جہاں بھی دیکھو پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔جس سے ایک طرف خوشی ہے تو اس سے ہورہے نقصانات سے دکھ بھی پہنچ رہا ہے۔

ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ اس شدید بارشوں کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، مگر ان بارشوں اور ایچ این ویلی سیذخیرہ ہونے والا پانی اگلے چند سالوں تک کام آئے گا،پچھلے کئی سالوں سے کسانوں نے بورویل کی کھدائی نہیں کی ہے، جس سے کسانوں کو مالی طور پربچت ضرور ہوئی ہے۔ضلع میں کئی ترقی یافتہ کسان موجود ہیں،پھر پانی نہ ملنے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرتے چلے آرہے ہیں، مگر ان سب کو اب پانی کیلئے اتنی مشکلوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،جس سے وہ سبھی بہتر طور پر زراعت کرتے ہوئے مالی طور پر ترقی آگے بڑھتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ریاست کے لئے بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

سدھاکر نے بتایا کہ پچھلے دونوں ضلع کے چکبالاپور و گڈی بنڈاتعلقہ میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے،پچھلے دنوں وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے بارش کے دوران یہاں پہنچ کر جائزہ لیا تھا،اس دوران راج کالوے کے تعلق سے بھی وزیر اعلیٰ نے رپورٹ حاصل کی تھی، جو کندوار تالاب سے سدلگٹہ روڈ تک کیلئے راج کالوے کی تعمیر کیلئے منظوری ملنے کے انتظار میں ہیں۔افسران کی کوشش کی بدولت یہاں حالات معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ضلع انتظامیہ،محکمہ زراعت اور محکمہ باغبانی مشترکہ طور پر بارش سے ہوئی فصلوں کی تباہی کا سروے کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرنے ہدایت دی گئی ہے،رپورٹ ملنے کے بعد کسانوں کو معاوضہ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔پچھلے سال کے دوران بھی اس طرح کے نقصانات پر کسانوں کو معاوضہ دیا گیا تھا۔

سدھاکر نے مزید بتایا کہ اس سال ایک کے بعد ایک تہوار ہونے کی بدولت عوام کی چہل پہل بھی زیادہ ہونے اور بازاروں میں بھی عوام اکھٹا ہونے کے پیش نظر کووڈ کے پھیلنے کا خدشہ ہے،اس لئے احتیاط کے طور پر اقدامات کے تحت ماسک کا پہنا ضروری قرار دیا گیا ہے،عوام کو چاہئے کہ وہ کاہلی نہ برتیں،جس سے ایکبار پھر ہماری ہی لاپروائی و غلطیوں سے کووڈ نہ پھیل جائے، اس لئے عوام احتیاط سے رہ کر اپنی حفاظت خود کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرا ین ا یم ناگراج، ضلع پنچایت سی ای او شیوشنکر،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سنتوش کمار،محکمہ زراعت،محکمہ باغبانی،پی ڈبلیو ڈی،چھوٹی آبپاشی،کے افسروں کے علاوہ تحصیلداراور گرام پنچایت صدر و دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...