بی جے پی نے پھرالیکشن کمیشن کوآنکھیں دکھائیں، گجرات:بی جے پی لیڈر نے کانگریس صدر کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2019, 8:58 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد: 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اپنے خلاف معقول کارروائی نہ ہوتے دیکھ کربی جے پی کے حوصلے بلندہیں۔اعلیٰ لیڈران سے لے کرنچلی سطح تک کے لیڈران کی زبانیں قابومیں نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن کی تمام سختی کے باوجود ملک میں سیاستدانوں کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ہفتہ کو گجرات کی بی جے پی حکومت کے ایک وزیر نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے۔نریندر مودی سے کانگریس صدر کا موازنہ کرتے ہوئے وزیر گپت وساوا نے راہل گاندھی کاموازنہ ’کتے کے بچے‘ سے کیاہے۔بی جے پی ممبر اسمبلی کے اس بیان کے بعد تمام لوگوں نے اس کی تنقید کی ہے۔گجرات حکومت کے وزیر گپت وساوا نے ہفتہ کو بی جے پی کی جانب سے منعقد ایک اجتماع میں کہاکہ جب پی ایم مودی کھڑے ہوتے ہیں تو وہ گجرات کے شیردکھتے ہیں لیکن جب راہل گاندھی کہیں پر کھڑے ہوتے ہیں تو لگتا ہے جیسے کوئی کتے بچے اپنی دم ہلا رہا ہو،انہیں پاکستان یا چین کوئی روٹی دے گا تو وہ وہاں چلے جائیں گے۔ بتا دیں کہ وساوا نے یہ بیان اس وقت دیا ہے، جبکہ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور الیکشن کمیشن متنازعہ بیانات کی وجہ سے تمام رہنماؤں کو انتخابی مہم سے روک بھی چکا ہے۔وساوا فی الحال گجرات کی وجے روپانی حکومت میں کابینہ وزیر ہیں۔وساوا سے پہلے گجرات کے بی جے پی ممبر اسمبلی رمیش کٹارا کا بھی ایک متنازعہ بیان موضوع بحث بنا تھا۔کٹارا کا جو ویڈیو سوشل سائٹوں پر وائرل ہوا تھا اس میں وہ ووٹروں کو دھمکاتے نظر آئے تھے۔کٹارا کے اس بیان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...