ہندوستان میں کورونا وائرس سے بڑھتی مذہبی کشیدگی...... ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2020, 1:45 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے بھارت میں حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کووڈ انیس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے تناظر میں مسلم آبادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے موجودہ بھارتی حکومتی رویے کو نازی دور کے طرز کا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال بھارت میں نسل کشی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

رائے کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وبا نے بہت سے ڈھکے چھپے سنگین معاملات کو بھی عیاں کر دیا ہے اور وبا کے ساتھ ساتھ نفرت اور بھوک کے بحرانوں کو بھی بھارتی عوام کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ انٹرویو میں نفرت کے بحران کا اشارہ مسلمان آبادی کا جانب ہے، جس کو ایک دو ماہ قبل بھارتی دارالحکومت میں شہریت بل کی مخالفت میں شروع ہونے والے مذہبی فسادات کے دوران قتلِ عام کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اروندھتی رائے کے انٹرویو کے مندرجات پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے حامیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نلن کوہلی نے اروندھتی رائے کے خیالات کو پوری طرح مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر نسل پرستانہ، من گھڑت، غلط اور گمراہ کن ہیں۔ کوہلی کے مطابق یہ خیالات عوام کو  سرکش بنانے کے زمرے میں آتے ہیں۔

مذہبی تقسیم گہری ہوتی ہوئی: ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے بعض سیاسی ماہرین کا مشترکہ بیان یہ تھا کہ موجودہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت دانستہ طور پر گروہی تناؤ کو نسل کشی کی جانب لے کر جا رہی ہے۔ نئی دہلی کے انسٹیٹیوٹ برائے اکنامک گروتھ کے ماہر سماجیات سنجے سری واستو کا کہنا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ بھارت میں مسلم آبادی کو رسوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مناسبت سے نئی دہلی میں مقیم ایک اور ادیب نیلانجن مکھو پدائے کہتے ہیں کہ یہ قبل از وقت ہے کہ آج کے بھارت میں مسلمانوں کو نازی جرمنی کے یہودیوں جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ مکھو پدائے ایک کتاب ' نریندر مودی: ایک انسان۔ ایک وقت‘ کے مصنف ہیں۔ انہوں نے اس کا اعتراف کیا کہ سن 1947 سے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی تاریخ موجود ہے۔

زہریلا سماجی ماحول: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک وُوڈرو وِلسن انٹرنیشنل سینٹر سے وابستہ جنوبی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کُوگلمین کا ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اروندھتی رائے کا بیان کسی حد تک اشتعال انگیزانہ ہے اور سب انہیں ان کے ایسے نظریات کی وجہ سے جانتے ہیں۔ کوگلمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کووڈ انیس کے حوالے سے بھارتی حکومت کا ردعمل ایک نامناسب اور زہریلے سماجی ماحول کے جواب میں ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے مبصر کے مطابق بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں کے مسلم مخالف بیانات پر نریندر مودی کی خاموشی نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو تقویت دی ہے۔

کورونا وبا پھیلنے کی ذمہ داری مسمانوں پر عائد: بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ہیلتھ سیکٹر کے کمزور ہونے کے خوف کے ساتھ ساتھ مذہبی عدم اعتماد نے بھی معاشرتی امتیازی رویوں کو تقویت دی ہے۔ سارے بھارت میں ایسی رپورٹنگ کی گئی کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے ذمہ دار مسلمانوں کی مذہبی تحریک تبلیغی جماعت کے کارکن ہیں۔

بھارتی حکام نے اس جماعت کے کثیر اراکین میں وائرس کی تشخیص کی تھی۔ اس باعث تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبروں کا انبار: یہ تاثر بھی ابھرا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مسلمانوں کے خلاف من گھڑت معلومات اور غلط خبروں کے پھیلاؤ میں تسلسل ہے۔ بھارتی ادیب نیلانجن مکھو پدائے کا کہنا ہے کہ ایسا بتایا جاتا ہے کہ مسلمان ایک بیماری ہیں اور موجودہ صحت کے خطرناک بحران کے ذمہ دار ہیں۔ اپریل کے شروع میں بھارتی حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ کووڈ انیس کی وبا کے حوالے سے چند گروہوں اور عقیدوں کے حامل گروپوں کو بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ حکومت نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ ایسی گمراہ کن خبریں سوشل میڈیا پر شائع کرنے سے اجتناب کریں۔

یہ امر اہم ہے کہ ہپبلک ہیلتھ حکام نے واضح کیا ہے کہ کووڈ انیس کی وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے اقلیتی گروپوں کو نشانہ بنانا کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مسلمانوں اور ہندوؤں میں اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے سے ملک میں گروہوں کے بیچ ہم آہنگی اور بھائی چارے میں اضافہ ہو گا۔ مائیکل کُوگلمین کا خیال ہے کے ایسا ہونا خام خیالی ہے کیونکہ بی جے پی کا ایجنڈا مذاہب میں ہم آہنگی پیدا کرنا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔