کامن ویلتھ گیمز: ہندوستان نے ایک دن میں جیتے 5 طلائی، 4 نقرئی اور 6 کانسے، اب تک 55 تمغے حاصل

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 11:09 AM | اسپورٹس |

برمنگھم،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  برطانیہ کے برمنگھم میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری ہے۔ کھیلوں کے دسویں دن (اتوار کے روز) 7 اگست کو ہندوستان نے 15 تمغے اپنے نام کئے۔ اس میں 5 گولڈ، 4 سلور اور 6 برونز میڈل شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں پہنچ کر تمغہ جیتنا یقینی بنا دیا ہے۔

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے کانسی کے تمغے کے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ خواتین کی ہاکی ٹیم نے 16 سال بعد کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتا ہے۔ ادھر، دپیکا پالیکل اور سورو گھوشال نے اسکواش میں ہندوستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔ کرکٹ میں بھی ہندوستانی خواتین ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ بیڈمنٹن میں کیدامبی سری کانت نے مردوں کے سنگلز میں جبکہ گایتری اور ترشا جولی نے خواتین کے ڈبلز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اتوار کے دن ہندوستان کے کئے باکسنگ میں نکہت زرین، نیتو اور امت پنگھال، جبکہ ٹریپل جمپ میں الڈوز پال نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام وزن کے زمرے میں شمالی آئرلینڈ کی لارلی کو یکطرفہ مقابلہ میں 5-0 سے شکست دی۔ نیتو بھی نے 45-48 کلو وزن کے زمرے میں انگریزی مکہ باز ڈیمی زیڈ ریزتان کو 5-0 سے یکطرفہ طور پر شکست دی۔

جبکہ امت پنگال نے 48-51 کلو زمرے میں انگریز کھلاڑی کیارن میک ڈونلڈ کو 5-0 سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ مردوں کے ٹریپل جمپ مقابلہ میں ہندوستانی ایتھلیٹ ایلڈوز پال نے 17.03 میٹر کی چھلانگ لگا کر گولڈ اپنے نام کیا۔ وہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں ٹریپل جمپ کا گولڈ دلانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔

ہندوستان نے کھیلوں کے دسویں دن کل 15 تمغے حاصل کئے، تاہم ہندوستان اب بھی تمغوں کی فہرست میں پانچویں مقام پر ہے۔ ہندوستان نے اب تک مجموعی طور پر 55 تمغے حاصل کئے ہیں، جن میں 18 طلائی، 15 نقرئی اور 22 کانسی شامل ہیں۔ آسٹریلیا 66 طلائی، 55 نقرئی اور 53 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دوسری جانب میزبان انگلینڈ 55 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 22 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں 19 طلائی تمغوں کے ساتھ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے جو بھارت سے ایک مقام اوپر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

 ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا ...

ٹی-20 سیریز: آسٹریلیا نے ہندوستان کو4 وکٹوں سے شکست دی

  آسٹریلیا نے کیمرون گرین (61) اور میتھیو ویڈ (46 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت منگل کو پہلے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 208 رن بنائے تھے جسے آسٹریلیا نے چار گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔

چھٹی بار سری لنکا کے سر سجا ایشیا کپ کاتاج، پاکستان کو 23 رن سے دی شکست

سری  لنکا کے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور پرمود مدوشن (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان 147 رن پر آل آؤٹ ہو گیا۔

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم کا ٹی-20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے اتوار کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مشفق نے کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرنچائزی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

ایشا کپ سپر 4: سری لنکا نے افغانستان کو4 وکٹوں سے شکست دے دی

کوشل مینڈس (36) اور دانوشکا گنٹیلکا (33) کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔افغانستان نے سری لنکا کو 20 اوورز میں 176 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ گیندوں کے باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا اور سپر 4 کا پہلا میچ جیت لیا۔

ون ڈے سیریز: آسٹریلیا پر زمبابوے کی تاریخی جیت

 زمبابوے نے ہفتہ کے روز ریان برل (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دیتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور محض 142 رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔