ویٹ لفٹر لوپریت نے قومی ریکارڈ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا، ہندوستان کا 14واں تمغہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 10:27 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

برمنگھم،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ویٹ لفٹر لوپریت سنگھ نے بدھ کے روز 109 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا جس کے بعد دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ہندوستان کے تمغوں کی کل تعداد 14 ہو گئی۔ لوپریت نے اسنیچ میں 163 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 192 کلوگرام کی کوشش کے ساتھ مجموعی طور پر 355 کلو گرام کا وزن ریکارڈ کیا۔ انہوں نے کلین اینڈ جرک کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اس کے بعد انہوں نے کلین اینڈ جرک میں 192 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ یہ ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمز 2022 ویٹ لفٹنگ میں 9واں تمغہ (3 طلائی، 3 چاندی، 3 کانسی) ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان نے کامن ویلتھ گیمز 2018 کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 5 گولڈ کے ساتھ 9 تمغے حاصل کئے تھے۔

دریں اثنا، کیمرون کے پرسیلیکس نیبایو جونیر نے 361 کلوگرام (اسنیچ 160، کلین اینڈ جرک 201) کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ساموآ کے جیک اوپیلوگی نے 358 کلو گرام (اسنیچ 164، کلین اینڈ جرک 194) کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

لوپریت سنگھ 6 ستمبر 1997 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے ویٹ لفٹنگ کیرئیر میں کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیسے بڑے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ لوپریت سنگھ قومی سطح پر ہندوستانی بحریہ کے لیے کھیلتے ہیں۔ انڈین نیوی کی طرف سے کھیلتے ہوئے ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں۔ کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔

حسام الدین سیمی فائنل میں، تمغہ یقینی

ہندوستانی باکسر محمد حسام الدین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے 57 کلوگرام فیدر ویٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر اپنے لیے ایک تمغہ یقینی کرلیا ہے۔ حسام الدین نے تین راؤنڈ کے کوارٹر فائنل میچ میں نامیبیا کے ٹرائیگن مارننگ اونڈیویلو کو 4-1 سے شکست دی۔ اس سے قبل خاتون باکسر نیتو نے 48 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں آئرلینڈ کی نکول کلائیڈ کو شکست دے کر اپنے لیے تمغہ یقینی بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو 62 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار آئی پی ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز نےممبئی انڈینزکو دلچسپ مقابلے کے بعد 62 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 171 رنز پر  آل آؤٹ ہوگئی، گجرات کے  اوپنر بلے باز شبھمان گل نے 129رنز کی شاندار ...

آئی پی ایل 2023: چنئی نے گجرات کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

چنئی سپر کنگز نے رتوراج گائیکواڑ (44 گیندوں، 60 رنز) کی شاندار نصف سنچری اور رویندر جڈیجہ (22 رنز، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کےکو الیفائر 1 میں منگل کو گجرات ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔چنئی نے گجرات کے سامنے 173 رنز کا ہدف ...

آئی پی ایل2023: بنگلور وکی ممبئی پر 8 وکٹ سے شاندار جیت، وراٹ کوہلی اور فاف ڈو پلیسس کی بہترین بلے بازی

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے وراٹ کوہلی (82 ناٹ آؤٹ) اور فاف ڈو پلیسس (73) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو ممبئی انڈینس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی۔

آئی پی ایل2023: راجستھان رائلز نے سن رائزرز حیدرآباد کو دی 72 رنز سے شکست، جوس بٹلر کی شاندار بلے بازی

راجستھان رائلز نے جوس بٹلر (54)، یشسوی جیسوال (54) اور سنجو سیمسن (55) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد یوزویندر چہل (17/4) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کے روز سن رائزرز حیدرآباد کو 72 رنز سے شکست دی۔ دفاعی رنر اپ رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز ...

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -

جمہوریت عمارتوں سے نہیں عوام کی آواز پر چلتی ہے: ملکارجن کھرگے

 کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے ...

منگلورو ائرپورٹ سے دبئی جانے کے دوران مسافر کے انڈر وئیر سے برآمد ہوئے 1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے

منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہونے والے  مسافروں کی پرواز سے قبل سیکیوریٹی چیکنگ کے دوران سینٹرل انڈیسٹریل سیکیوریٹی فورس کے اہلکاروں نے  ایک مسافر کے قبضے سے  1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے ضبط  کر لیے  ہیں۔

کانگریس گارنٹی، نئے بی پی ایل کارڈ کی درخواستوں میں اضافہ، حکومت کی منظوری کے بعد جون یا جولائی میں درخواست دے سکتے ہیں: محکمہ خوراک

انتخابات سے قبل کئے گئے اعلان کے مطابق ریاستی  حکومت کی طرف سے پانچ گارنٹی اسکیمیں نافذ جارہی ہیں۔ ریاست میں یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ یہ اسکیمیں صرف ان لوگوں کو دی  جارہی ہیں جن کے پاس  بی پی ایل کارڈ ہے۔ اس کا طرح بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ...

کنداپور: غیرسائنٹفک تعمیراتی کام کا نتیجہ - کانکریٹ سروس روڈ کھسک گیا

نیشنل ہائی وے 66  فورلین توسیعی منصوبے کے تحت جوغیر سائنٹفک تعمیراتی کاموں کی شکایتوں میں اضافہ  ہورہا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ختم ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ تازہ مثال کنداپور قلب شہر میں کانکریٹ سروس روڈ کھسکنے کا معاملہ ہے۔

بھٹکل کے قریب منکی میں بس اور کار کی ٹکر؛ کار ڈرائیور ہلاک؛ بس پر سوارکئی مسافر زخمی

قریبی علاقہ منکی نیشنل ہائی وے 66 پربس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار ڈرائیورکی موت واقع ہوگئی، جبکہ کار سے ٹکرانے کے بعد بس سڑک کے کنارے اُلٹ جانے سے بس پر سوار قریب 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ شب قریب 9:30 بجے پیش آیا۔