کامن ویلتھ گیمز 2022 : نکہت زرین اور شرت کمل ہوں گے اختتامی تقریب میں ہندوستانی پرچم بردار

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 10:18 PM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

برمنگھم،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے جا رہے 22ویں کامن ویلتھ گیمز کا آج یعنی 8 اگست کو آخری دن ہے۔ آج ہی ان کھیلوں کا اختتام ہو جائے گا اور اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس اختتامی تقریب میں ایک بار پھر سبھی ممالک کے نئے پرچم بردار دکھائی دیں گے۔ ہندوستان کی طرف سے اختتامی تقریب میں پرچم بردار خاتون باکسر نکہت زرین اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرت کمل ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ افتتاحی تقریب میں بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ نے ہندوستان کے لیے پرچم برداری کی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کے چیف راجیش بھنڈاری نے اختتامی تقریب میں نکہت زرین اور شرت کمل کے ذریعہ پرچم برداری کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ اس بار کامن ویلتھ گیمز میں باکسر نکہت زرین نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ نکہت نے 50-48 کلو فلائی ویٹ کے فائنل میں شمالی آئرلینڈ کی کارلی ایم سی ناؤل کو 0-5 سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کا یہ باکسنگ میں تیسرا طلائی تمغہ رہا تھا۔ دوسری طرف 40 سالہ شرت کمل نے ٹیبل ٹینس کے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 4 تمغے اپنے نام کیے۔ انھوں نے مرد ٹیم اور مکسڈ ٹیم میں طلائی تمغہ، جب کہ مرد ڈبلز میں نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ انھیں ابھی مرد سنگلز کے طلائی تمغہ کے لیے میچ میں کھیلنا باقی ہے، یعنی ایک تمغہ یقینی ہے۔

ہندوستان نے دسویں دن یعنی اتوار کو مجموعی طور پر 15 تمغے حاصل کیے تھے۔ گیارہویں دن ہندوستان نے طلائی تمغہ سے کھاتہ کھولا۔ اس کے ساتھ ہندوستان اب میڈل کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان کے نام 19 طلائی تمغے، 15 نقرئی تمغے اور 22 کانسے کے تمغے ہیں۔ میڈل کی فہرست میں 66 طلائی تمغے، 55 نقرئی اور 53 کانسے کے تمغوں کے ساتھ آسٹریلیا ٹاپ پر ہے۔ میزبان انگلینڈ 55 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور کناڈا 22 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ ہندوستان سے ایک مقام نیچے یعنی پانچویں پائیدان پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...