منشیات معاملہ میں مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ گرفتار، شوہر لمباچیا سے پوچھ تاچھ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2020, 12:10 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) منشیات مخالف دستہ نارکوٹیک کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آج یہاں مزاحیہ اداکارہ بھارتی بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر ہرش لمباچیا کو فلمی صنعت میں منشیات کے استعمال کے معاملے میں حراست میں لے لیا اور ان سے اپنی تفتیش کا آغاز کیا۔ بعد ازاں بھارتی سنگھ نے منشیات استعمال کرنے کی بات کا اعتراف کیا جس کے پیش نظر این سی بی نے انھیں گرفتار کر لیا۔ بھارتی کے شوہر لمباچیا سے پوچھ تاچھ فی الحال جاری ہے۔

آج صبح این سی بی کے اعلی افسر سمیر وانکھیڑے کی سربراہی میں ایک دستے نے ٹی وی کے ریالیٹی شو کی مشہور اداکارہ بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر کی علحیدہ علحیدہ رہائش گاہوں واقع لوکھنڈوالا کمپلیکس اور ورسووا پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران ایک بڑی مقدار میں گانجہ بھی برآمد کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی دونوں کو الگ الگ گاڑیوں میں بیٹھا کر این سی بی کے صدر دفتر بیلاڑ پئر لائی جہاں ان سے فی الوقت تفشیش جاری ہے۔ این سی بی دفتر پہونچنے پر جب میڑیا کے نمائندوں نے بھارتی سنگھ سے سوالات پوچھے تو انہوں نے محض یہ کہا کہ انہیں تفشیش کہ لئے طلب کیا گیا ہے۔ ایجنسی کی موجودہ کارروائی بالی ووڈ اور منشیات مافیا کے گٹھ جوڑ کے بارے میں جاری تحقیقات کا ایک حصہ ہے جس کا این سی بی گزشتہ تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ سے پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فلم ادکار سوشانت سنگھ موت کے معاملے کے بعد فلمی دنیا کی نامور ہستیوں کو نشانہ بنانے والی این سی بی نے ماہ ستمبر سے لے کر اب تک، بالی ووڈ اداکارہ ریا چکربورتی سمیت 20 سے زیادہ افراد کو اپنی حراست میں لیا تھا جس میں ریا کا بھائی شووک، فلم انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد، منشیات کے مالی اعانت کاروں، سپلائی کرنے والوں اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔

ایجنسی نے اب تک اس معاملے میں بالی ووڑ کی جن ہستیوں سے تفشیش کی ہے ان میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان، ارجن رامپال، اور فلمساز فیروز نادیڈ والا شامل ہیں۔ ناڈیاڈ والا کی اہلیہ شبانہ کو این سی بی نے گرفتار بھی کیا تھا لیکن اس کی رہائش گاہ سے کچھ مقدار میں ‘تجارتی مقدار’ منشیات ملنے کے بعد اسے عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...