18گھنٹے تصادم کے بعد کپوارہ میں آپریشن ختم، 2فوجی افسران سمیت5سکیورٹی اہلکارجاں بحق 2جنگجو بھی ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 3:45 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،4؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ژنجمولہ ہندوارہ میں ہفتہ کی شام کو شروع ہونے والا جنگجو مخالف آپریشن2فوجی افسروں اور جموں وکشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت 5 سکیورٹی فورسز اہلکاروں کی شہادت اور2 جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے -

مہلوکین میں فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے کمانڈنگ آفیسر (کرنل) آشوتوش شرما، میجر انوج سود، نائیک راجیش کمار، لانس نائیک دنیش سنگھ اور جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر قاضی شکیل احمد شامل ہیں - آپریشن کے دوران ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے -

ہندوارہ میں جنگجو مخالف آپریشن کو سکیورٹی فورسز کے لئے ایک نقصان دہ آپریشن قرار دیا جارہا ہے کیونکہ گذشتہ 5 برس کے دوران جتنے بھی آپریشنز ہوئے تھے اُن میں کرنل رینک کے کسی فوجی افسر کی موت نہیں ہوئی تھی - دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کرنل آشوتوش شرما ایک بہادر فوجی افسر تھے اور ہمیشہ جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران فرنٹ لائن پر کھڑے رہتے تھے -

انہوں نے مزید کہا کہ کرنل آشوتوش کو فوج میں اپنی سروس کے دوران دو مرتبہ بہادری ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکا تھا-کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق ہندوارہ میں مارے گئے دو میں سے ایک جنگجو کی شناخت پاکستان کے رہنے والے لشکر طیبہ کمانڈر حیدر کے طور پر ہوئی ہے -

ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے ژنجمولہ نامی گاؤں میں ہفتہ کو جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فوج کے دو افسروں اور جموں وکشمیر پولیس کے ایک افسر سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار اُس رہائشی مکان میں داخل ہوگئے جس میں جنگجو چھپے بیٹھے تھے - تاہم یہ سبھی اہلکار مذکورہ مکان میں ہی پھنس کر رہ گئے - انہوں نے کہا کہ مکان میں پھنسے اہلکاروں کو بچانے اور وہاں موجود جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے لئے پیرا کمانڈوز کو کام پر لگا دیا گیا تھا- تاہم خراب موسم کی وجہ سے پیرا کمانڈوز اہلکار مکان کے قریب نہیں جاسکے اور اتوار کی صبح وہاں 5 سکیورٹی اہلکاروں اور دو جنگجوؤں کو مردہ پایا گیا-.

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...