حکومت بمقابلہ سپریم کورٹ کالجیم تنازع، وزیر قانون کا تبصرہ،کہا ملک میں مضبوط جمہوریت کیلئے آزاد عدلیہ کا ہونا ضروری

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 11:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 24؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)ججوں کی تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کالجیم میں اصلاحات کے بارے میں بحث کے درمیان وزیر قانون کرن رجیجو نے ایک بار پھر بیان دیا ہے- رجیجو نے پیر کو دہلی بار اسوسی ایشن کے ایک پروگرام میں کہا کہ ملک میں مضبوط جمہوریت کیلئے آزاد عدلیہ کا ہونا ضروری ہے-رجیجو نے کہاکہ ایک بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ججوں کو کسی انتخاب یا عوامی جانچ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا - یعنی وہ عام عوام کے ذریعے منتخب نہیں ہوتے- یہی وجہ ہے کہ عوام آپ کو تبدیل نہیں کر سکتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عوام آپ کو نہیں دیکھ رہے ہیں - اتوار کو ایک ریٹائرڈ جج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر قانون نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں عوام کا نمائندہ ہونا چاہیے- صرف وہی لوگ آئین کی شقوں اور عوام کی رائے پر عمل نہیں کرتے، جو خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں -یہ سوچنا غلط ہے کہ نظام پر سوال نہیں اٹھائے جائیں گے-یہ سوچنا غلط ہے کہ آج جو نظام چل رہا ہے اس پر کوئی سوال نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی سوال اٹھائے گا- بعض اوقات نظام میں تبدیلی بھی ضروری ہوتی ہے- ہماری حکومت اور اس سے پہلے کی حکومتوں نے بھی ضرورت پڑنے پر آئین کے آرٹیکلز میں تبدیلیاں کی ہیں - اس لیے تبدیلی کو کبھی بھی منفی انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے- آج کالجیم کے حوالے سے جو باتیں ہو رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں -حکومت بمقابلہ سپریم کورٹ کالجیم تنازعہ میں مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے دہلی ہائی کورٹ کے ایک سابق جج کا بیان شیئر کیا ہے- جج آر ایس سوڈھی نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین کو ہائی جیک کیا ہے- سپریم کورٹ میں عوام کی منتخب نمائندگی ہو تو ہی عوام کو انصاف ملتا ہے-واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو اپنے نمائندوں کو کالجیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے- وزیر قانون کرن رجیجو نے چیف جسٹس آف انڈیاکو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ججوں کی تقرری کے عمل میں حکومتی نمائندوں کو شامل کرنے سے نظام میں شفافیت آئے گی اور عوام کے سامنے جوابدہی کو بھی یقینی بنایا جائے گا-ججوں کی تقرری کو لے کر مرکز اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کے درمیان سپریم کورٹ کالجیم نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے- سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر تین خطوط جاری کیے جس میں ایڈوکیٹ سوربھ کرپال، سوما شیکھر سندریسن اور آر جان ساتھیان کی ترقی پر مرکز اور RAW-IB کے اعتراضات کو مسترد کیا گیا- مرکز کے اعتراضات کا بھی جواب دیا-

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...