کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th January 2018, 1:10 PM | اسپورٹس |

ماؤنٹ مونگانوئی،3؍جنوری(ایجنسی) کولن منرو کی شاندار سنچری اور پھر بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نےویسٹ انڈیز کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ بدھ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو اوپنرز مارٹن گپتل اور کولن منرو نے ٹیم کو 12 اوورز میں 136 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز نے تمام بولروں کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔ نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان گپتل کی وکٹ کی شکل میں ہوا جو 38 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ تاہم ان کا ساتھ دینے والے منرو نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سنچری بنائی۔ انھوں نے 53 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ اس کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنانے میں کامیاب رہی جو کہ ٹی 20 میں اس کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور اس کی ابتدائی دو وکٹیں صرف ایک کے سکاور پر گر گئیں۔ اس کے بعد بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 17ویں اوور میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈین بلے بازوں میں فلیچر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم نہیں سکا۔ فلیچر نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور اش سوڈھی نے دو، دو وکٹیں لیں۔ اس ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے 47 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے بےنتیجہ رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...