دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں سردی کا قہر جاری

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 9:30 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15/جنوری (آئی این ایس انڈیا) ملک کی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی اور دھند کی لہر ہے۔ سردہواؤں کی وجہ سے سردی کا قہر جاری ہے۔ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری رک گئی ہے اس کے باوجود میدانی علاقوں میں سردی کا قہر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں صفدرجنگ میں آج صبح 5.30 بجے درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور پالم میں 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ روز ہریانہ کے نارنول میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گھنے دھند نے دہلی کے کئی علاقوں کو اپنی زدمیں لے لیاہے۔ اس کی وجہ سے دیکھنے کی صلاحیت 100 اور 200 میٹر کے درمیان تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر کے علاوہ ہریانہ، راجستھان، پنجاب، چنڈی گڑھ، اترپردیش، بہار، مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے، آسام اور تریپورہ میں بھی گھنے کہرے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ گھنے کہرے نے گاڑی کی رفتار پر بھی بریک لگادیا ہے۔ نارتھ ریلوے کی 14 ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے زیادہ دیر سے چل رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار بھی سنگین زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ آج صبح اے کی آئی 431 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو دن تک پورے شمالی ہندوستان میں سردی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے بھی کم درج کیا جاسکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ہریانہ، دہلی، چندی گڑھ، بہار، اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش میں آئندہ دو دن تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے آج تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے اور لکشد یپ میں بجلی کے ساتھ ہلکی بارش کی امید ظاہر کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...