کویمبتور میں دس سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کا معاملہ: موت کی سزا کا سامنا کرنے والے مجرم کی نظر ثانی کی اپیل سپریم کورٹ نے کی مسترد

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 8:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،07/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی ا) 2010 میں تمل ناڈو کے کوئمبتور میں   ایک دس سالہ بچی کی عصمت دری پھر اس کے قتل  میں مجرم پائے گئے  منوہرن کی  موت کی سزا کی نظر ثانی اپیل کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا  اور ایسی گھناونی حرکت کرنے والوں کو  سخت پیغام دیا کہ   ایسوں کی سزا موت ہی ہونی چاہئے۔

مجرم منوہرن کو 2010 میں کویمبتور میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے بعد اس کواور اس کے بھائی کو قتل کرنے کے معاملے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔جسٹس آر ایف نریمن کی قیادت والی تین رکنی بنچ نے ایک کے مقابلے دو کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم منوہرن کی موت کی سزا کو برقرار رکھنے والے فیصلے کا جائزہ لینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔جسٹس نریمن اور جسٹس سوری کانت نے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ صرف سزا کے معاملے پر ان کا خیال مختلف ہے۔بنچ نے کہاکہ اکثریت کے فیصلے کے پیش نظر نظرثانی پٹیشن پوری طرح سے خارج کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ  29/اکتوبر 2010 کو منوہرن اور اس کے ایک ساتھی موہن کرشنا نے  اسکول جانے والی ایک دس سالہ  بچی اور اس کےسات سالہ  بھائی کوا یک مندر کے قریب   پکڑ لیا تھا  اوربچی   کا دونوں مجرموں نے مل کر  ریپ کرکے  دونوں بچوں کو زہر دے دیا تھا، مگر جب دونوں بچوں کی موت واقع نہیں ہوئی تو دونوں کے ہاتھ پیر باندھ کو  ان کو قریبی نہر  میں پھینک دیا تھا،   جس  میں ڈوب کر دونوں بچوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ  منوہرن کے ساتھی موہن کرشنا  کی پہلے ہی پولس انکاونٹر میں موت ہوچکی ہے۔

واقعے   کی گھمبیرتا کو دیکھتے ہوئے   سپریم کورٹ نے  نچلی عدالت  اور مدراس ہائی کورٹ کے مجرم کو سنائے گئے موت کے  فیصلے کو برقرار رکھا اور اُس کی نظر ثانی کی اپیل کو بھی مسترد کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...